Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

نیک عورت کی علامت۔قسط اول


نیک عورت کی علامت یہ ہے کہ اسے سب سے پہلے اللہ تعالی کا خوف اور شوہر سے دلی محبت ہو۔ عورت کے لئے شوہر کی اطاعت بمنزلہ عبادت ہے ۔ جب شوہر کام دھندوں سے تھکاہوا گھرواپس آئے تو خندہ پیشانی سے اس کا استقبال کرے ، بدخلقی اور کج ادائی سے کبھی پیش نہ آئے ۔ شوہر کی جنسی خواہشات میں بھی عذر نہ کرے ۔ اس کی خدمت اور دلجوئی ہروقت پیش نظر رکھ کر اپنی عصمت کی نگہداشت اچھی طرح کرے ۔ اور کبھی بلااجازتِ شوہر گھرسے باہر نہ جائے۔ شوہر کے عزیز اقارب کےساتھ خندہ پیشانی اور محبت سے پیش آیاکرے ۔

احیاناً کبھی شوہر کی جانب سے زیادتی ہوجائے بھی تو صبر سے کام لے اور غیروں کے سامنے شکایت کرتی نہ پھرے ۔ ہرشخص میں کچھ نہ کچھ خامیاں ضرور ہوتی ہیں ، ان کی عیب پوشی ہونی چاہئے ۔ گو اس میں تکلیف تو ضرور ہوتی ہے مگرنتائج خوشگوار نکلتے ہیں ۔

عورت کو چاہئے کہ شوہر سے اچھے کپڑوے اور کھانوں اور زیورات کی خواہش کرکے اس کو قرض لینے پرمجبور اور پریشان نہ کرے ؛ بلکہ جو کچھ میسر آئے خوشی کے ساتھ کھائے اور پہنے اور شکر ادا کرتی رہے ۔

حدیث شریف :

جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :جوعورت  پانچوں وقت نماز پڑھے ، اور رمضان کے روزے رکھے ، اور اپنی عصمت کو خراب نہ ہونے دے ، اپنے شوہر کی تابعداری وفرمانبرداری قبول کرے ، اس کو اختیار ہے کہ جس دروازے سے چاہے جنت میں بے خوف چلی جائے۔

جاری ہے......

ماخوذاز:مواعظ حسنہ ، صفوۃ المحدثین حضرت محدث دکن سیدناعبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ