Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

آفات و مصائب پرصبرکریں


حضرت ابوبکر واسطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :محبوب حقیقی کے راضی کرنے کے لئے آفات و مصائب کو برداشت کرو، اور صبر سے کام لو۔ خواہ اللہ تعالیٰ مصائب و آفات کو دور کردیں اور راحت عطا فرمائیں یا اسی طرح کشمکش میں مبتلا رکھیں مگر اپنی طرف سے اپنے لئے کوئی تجویز نہ کریں۔ اور راضی بہ رضا رہنے کے لئے جو آفات و مصائب پیش آئیں ان کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ پہلوان پورا پورا زور صرف کرتا ہے تب کہیں جاکر سامنے والے پہلوان کو پچھاڑ دیتا ہے۔ اسی طرح تمہارا بھی نفس و شیطان سے مقابلہ ہے۔ کوشش کرو جب اللہ تعالیٰ دیکھیں گے کہ میرے راضی کرنے کے لئے پوری پوری کوشش ہورہی ہے، اگر تم میں غالب آنے کی قوت نہ ہو تب بھی تم کو غالب کردیں گے۔

اور جب تمہیں دیکھیں گے تم عاجز ہوگئے ہو تو خود مدد فرمائیں گے۔ پہلے ذرا تم اپنا زور تو لگاکر دیکھو۔ قرآن مجید اور احادیث شریفہ میں صاف بتلایا گیا ہے کہ انسان کو حق سبحانہ تعالیٰ نے گناہوں سے بچنے کی قدرت عطا فرمائی ہے اس قدرت سے کام لو۔ جب تم اس سے کام لو گے اور عامل ہوں گے اس وقت تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ واقعی ہم میں گناہوں سے بچنے کی قدرت حاصل ہے۔

شیطان کا غلبہ مومن پر ہو نہیں سکتا۔ البتہ ہر مومن شیطان پر غالب آجاتا ہے۔ اگر ساری عمر کے لئے بیماری لگ جائے تو برداشت کروگے یا نہیں؟ اسی طرح حق سبحانہ تعالیٰ تمہیں باطنی مصیبت میں مبتلا کردیں تو صبر کرو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ نفس و شیطان پر غالب آجاؤ گے۔

از:مواعظ حسنہ

حضرت ابوالحسنات محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ