Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

ام المومنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہا


آپ کا نام: حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا، لقب : ام المساکین-
نسب مبارک یہ ہے: زینب بنت خزیمہ بن حارث بن عبداللہ بن عمرو بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ کی بیٹی تھیں اور والدہ کا نام ہند بنتِ عوف تھا-
حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا شروع ہی سے نہایت دریا دل اور کشادہ دست تھیں، فقیروں اور مسکینوں کی امداد کے لئے ہر وقت کمربستہ رہتی تھیں، اور بھوکوں کو نہایت فیاضی سے کھانا کھلایا کرتی تھیں، ان صفات کی وجہ سے جاہلیت کے زمانہ ہی سے ام المساکین (مسکینوں کی ماں) کے لقب سے مشہور ہوئیں- حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی حضرت عبداللہ بن جحش سے ہوا ، جو جلیل القدر صحابی تھے- 3ھ میں جنگ احد کے موقع پر اس جوش سے حصہ لیا کہ تلوار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، اسی حالت میں لڑتے لڑتے رتبۂ شہادت پر فائز ہوئے-
حضرت زینب رضی اللہ عنہ اللہ عنہا کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا اور مہر 12 اوقیہ قرار پایا- حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نکاح کے بعد تین مہینے ہی گزرے تھے کہ پیغام اجل آگیا- حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کے بعد دوسری زوجۂ مطہرہ یہی تھیں جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں وصال کیا-
حضرت زینب رضی اللہ عنہا پسندیدہ اخلاق کی مالک تھیں، لوگوں کو فائدے پہنچاتی تھیں، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کرتی تھیں، آپ کے بطن مبارک سے کوئی اولاد نہیں-
وصال مبارک: 4 ربیع الآخر میں 30 برس کی عمر پاکر وصال فرمائیں اور جنت البقیع کے قبرستان میں دفن ہوئیں، خیر البشر صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کو یہ شرف حاصل ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ہاتھوں میں رخصت ہوئیں ، دوسری ازواج مطہرات نے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد وصال کیا-