Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

خواتین کیلئے انمول موتی


آخرت وہ ٹھکانہ ہے جسکی رونق دائمی اورر نگت ہمیشہ رہنے والی ہے ، وہاں کی نعمتوں اور لذتوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ،اصول دین واحکام اسلام پر عمل آوری ہی ایک ایسا وسیلہ ہے جودار آخرت میں سرخرو بناتاہے ۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اسلام کے لئے جنت میں داخلہ کا آسان راستہ بتلایا ہے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:عورت جب پانچ وقت نماز پڑھے اور ماہِ رمضان کے روزے رکھے اور مقام ِشرم کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی بات مانے تو اُسے اختیار ہے کہ جنت کے جس دروازہ سے چاہے داخل ہو۔(صیح ابن حبان ، باب الہدی ، حدیث:4237)

        عورتوں Ú©ÛŒ اخروی نجات وکامیابی Ú©Û’ لئے حدیث شریف میں چار اصول بتائے گئے ہیں:(1)ادائی نماز(2)روزے رکھنا(3)پاکدامنی(4)شوہرکی فرماںبرداری۔

        آج Ú©Ù„ Ú©ÛŒ نسل جدید اسکولس وکالجس Ú©Û’ ماحول میں تربیت پارہی ہے ØŒ جہاں Ú©Û’ فیشن وماڈرن اسٹائل Ù†Û’ انہیں نمازوروزہ سے منہ چڑانے والی تو بنایاہی ہے Ø› ساتھ ہی ساتھ بے حیائی ØŒ فحش وعریانیت کا دلدادہ بناکر دماغوں کوفالج زدہ بنادیا ہے ØŒ ہَوا وہَوس اور خواہشات Ú©ÛŒ تکمیل Ù†Û’ عورت کا دامن ِعفت وعصمت داغدار کردیا، خصوصا کالج Ú©Û’ طلبہ وطالبات Ù†Û’ آپس میں شیک ہینڈکرنا اور فرینڈشپ Ú©Û’ نام پر ایک دوسرے سے لمس ومس جائز رکھنے کوتعلیم وترقی کا نام دے رکھا ہے Û”

        شوہر Ú©ÛŒ فرماں برداری تو زمانہ سے رخصت ہوتی نظر آرہی ہے، دورحاضر Ú©ÛŒ عورتیں شوہر کواپنا سردار وسرتاج تسلیم کرنے Ú©Ùˆ عیب وجہالت سمجھ رہی ہیں اور شوہر Ú©Ùˆ شوہر کہنا عزت وآبرو Ú©Û’ خلاف جان رہی ہیں کہتی ہے کہ مجھے فرینڈ کہو !بیوی کہنے میں میری اِنسلٹ ہے  Û” یہی وجہ ہے کہ بیوی باربار شوہر کا نام لیکر پکار تی ہے جیسے بڑے لوگ چھوٹوں کا نام پکارتے ہیں۔ کیا یہ جدید خیالات اسلامی تعلیمات سے کوئی ربط وتعلق رکھتے ہیں؟ ہر گز نہیں !!

ان تصورات کی حامل خواتین کیااس طریقے سے کامیابی پاسکتی ہیں؟ خواہ مرد ہو یا عورت سب کو اس کا بخوبی اندازہ ہے کہ اس دنیا ئے فانی کی سب لذتیں فانی ہیں، مرنے کے بعد سب کو آخرت کی زندگی میں قدم رکھنا ہے اور ہمیشہ رہنا ہے پھر کیوں نہ ہم آخرت سنوار نے کی کوشش میں لگ جائیں ؟

www.ziaislamic.com