Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

ام المومنین ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالی عنہا


نام : ماریہ قبطیہ بنت شمعون رضی اللہ عنہا ، آپ کو مقوقس کے شاہ اسکندریہ نے بطور نذرانہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، حضرت ماریہ مصر کی رئیس زادی تھیں، عزیز مصر، مقوقس نے قافلۂ ماریہ کو بڑے اہتمام اور عظیم الشان تحائف کے ساتھ رخصت کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قافلہ کا شاندار استقبال کیا اور حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو ام سلیم بنت ملحان کے گھر اتارا جو حضرت انس رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا واپسی میں راستہ میں حاطب بن بلتعہ کی دعوت اسلام سے مشرف بہ اسلام ہوگئیں۔ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ان کی بہن سیرین بھی آئی تھیں، جن کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کردیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ بھی ازواج مطہرات جیسا سلوک کرتے تھے۔
حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا بہت حسین و جمیل، نہایت خوش اخلاق اور بڑی دیندار خاتون تھیں، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو ان کے خوبصورت بال اور حعد مشکیں بے حد پسند تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ماریہ کے بطن سے ایک نرینہ اولاد حضرت ابراہیم 8 ذو الحجہ میں پیدا ہوئے اور 18 ماہ رہ کر وصال فرمائے، حضرت ماریہ ، حضرت ابراہیم کے وصال پر اشکبار ہوگئیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی اشکبار ہوگئے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی زوجہ مطہرہ سے اولاد نہیں ہوئی۔
وصال مبارک: حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا 16 ھ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔ امیر المومنین نے حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کے اعزاز و اکرام کو باقی رکھا اور نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔