Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

عورتوں کیلئے جنت


ہمارے دین نے مرد وخاتون کے حقوق ، اس کے درجات اور  اجروثواب مساوی رکھے البتہ فضیلت کے اعتبار سے ایک دوسرے میں امتیاز وفرق پایا جاتاہے ۔ عورت کو عبادت کرکے قرب الٰہی ومحبت خداوندی سے سرفراز ہونے کی تعلیم بھی دی گئی اور حق بھی ۔ اس راہ میں مرد جتنی کوشش کرکے مقامات قرب پاسکتاہے عورت بھی اپنی کوشش ، عبادت وریاضت سے منازل ِقرب پر فائز ہوسکتی ہے اور جنت میں اعلی مقام پاسکتی ہے ۔

        جنت میں جتنا حق مردوں کا ہے اتنا خواتین کا بھی ہے ، ان دونوں میں کسی کو بحیثیت مرد یا عورت ہونے کے کوئی تخصیص نہیں ۔ نفس ِانسانی چونکہ اپنے انجام وآخرت کی فکر کرتاہے اسی لئے عورتیں بھی یہ سونچتی ہیں اور علماء سے پوچھتی بھی ہیں کہ جنت میں اُن کے لئے کیا کیا نعمتیں ہیں ؟

        بحیثیت بشر ہونے کے نہ یہ فکر غلط ہے نہ سوال ، اس طرح کے سوالات صحابہ کرام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں جنت کے محلات عمارتیں ، نہریں ، وہاں کے بازار ، پھل اور کئی تفصیلات بیان فرمایا ۔

جنت کے ایک درخت کا سایہ کتنا وسیع اور کشادہ ہوگا اور وہ کتنا بڑا ہوگا ؟ اس کا ذکر حدیث شریف میں اس طرح آیا ہے ؛إِنَّ فِى الْجَنَّةِ لَشَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِى ظِلِّهَا مِائَةَ عَامٍ ، لاَ يَقْطَعُهَا۔  ترجمہ ، جنت میں ایک درخت ایسا ہوگا کہ سوار سوسال تک اس کے سایہ میں چلے تو بھی راستہ طے نہ کرسکے گا ۔﴿صحیح البخاری ، باب صفة الجنة والنار ، حدیث نمبر 6552﴾

        اور جنت کسی ایک جنس مرد یا عورت کے لئے خاص نہیں ہے بلکہ اس نعمت کو وہی پائینگے جو تقوی وپرہیزگار ہونگے ، اس کے حقدار مسلمان نیک اعمال کرنے والے رہیں گے ، امیدواران جنت کون ہیں ؟ اس کا ذکر اللہ رب العزت نے بیان فرمایا ؛  أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ  ﴿اٰل عمرآن ؛ 133

جنت پرہیزگاروں کے لئے بنائی گئی ہے  ۔﴿خواہ وہ مرد ہوں یا عورت ۔﴾

        اور فرمایا ؛ وَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ... ۔ ﴿سورة النساء؛ 124﴾

ترجمہ، اور جولوگ نیک عمل کریں چاہے وہ مرد ہوں یا عورت ، تو وہی جنت میں جائیں گے ؛ جبکہ وہ مؤمن ہوں...۔