Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Anjuman-e-Qawateen

جمعہ کے دن کی فضیلت


جمعہ کا غسل مسنون ہے ، سرکارِدوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مداومت فرمائی ہے ۔ یہ اتباع صرف بہ نیت جمعہ غسل کرنے سے ہی ہوتی ہے ۔ جمعہ کا غسل ایسے وقت پرکریں کہ بعد غسل نمازِجمعہ کے لئے جامع مسجد چلے جائیں تاکہ غسل میں کئے ہوئے وضوسے نماز جمعہ ادا ہوسکے ۔

اگر کوئی شخص ملازم ہو یا اس کو ایسا وقت نہ ملتا ہو تو اس کو چاہئے کہ بعد نمازِفجر اپنی سہولت سے غسل کرے ؛ مجبوری کے تحت یہ عمل بھی جائز ہے ، اس کو بھی اتناہی ثواب ملے گا جتناکہ جمعہ کے غسل میں کئے ہوئے وضو سے نمازِجمعہ پڑھنے والے کو ملتاہے ۔

اگر اتفاق سے کسی شخص کو کسی اور قسم کا غسل مثلا جنابت یا احتلام کا غسل کرنا ہوتو وہ پہلے پاکی کی نیت کرے اور بعد میں جمعہ کی نیت سے غسل کرے ، لیکن بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے جنابت یا احتلام کا غسل کرکے نماز فجر ادا کرے ۔

ہرنیک کام کو بعد نمازِجمعہ شروع کرنا چاہئے ۔ جمعہ کی کافی فضیلت واہمیت ہے ۔ جمعہ کو عیدالمؤمنین کہا گیاہے ۔ اس کی تفصیل خود ایک مستقل باب ہے ۔

ماخوذاز:مواعظ حسنہ ، صفوۃ المحدثین حضرت محدث دکن سیدناعبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ