Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

سید الاستغفاراور اس کی فضیلت


سید الاستغفاراور اس کی فضیلت

حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،وہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ سیدالاستغفار یعنی بہترین استغفار یہ ہے کہ تو اس طرح کہے:

" اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ ÙˆÙŽ أَنَا عَبْدُکَ ØŒ ÙˆÙŽ أَنَا عَلَی عَهْدِکَ ÙˆÙŽ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ ØŒ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شِرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوْئُ Ù„ÙŽÚ©ÙŽ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ  ÙˆÙŽ أَبُوْئُ بِذَنْبِی، فَاغْفِرْلِیْ، فَاِنَّهٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ "Û”

یا الٰہی تو ہی میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں اور میں اپنی حسب استطاعت آپ کے عہدِ میثاق اور وعدۂ (آخرت پر) قائم ہوں۔ میں اپنے کئے ہوئے گناہوں کی برائی سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کی جو نعمتیں مجھ پر ہیں۔ میں ان کا اقرار کرتا ہوں اور میں اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں پس آپ مجھے بخش دیجئے اس وجہ سے کہ آپ کے سوا گناہوں کا بخشنے والا کوئی نہیں۔

حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو اس استغفار کو یقین کے ساتھ دن میں پڑھے اور شام ہونے سے پہلے انتقال کرجائے تو وہ جنتی ہے اور جو اس کو رات میں یقین کے ساتھ پڑھے اور صبح ہونے سے پہلے انتقال کرجائے تو وہ (بھی) جنتی ہے۔

(صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب أفضل الإستغفار،حدیث نمبر:6306۔زجاجۃ المصابیح)