Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

جامعہ انوار العلوم ابو الحسنات کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت


جامعہ انوار العلوم ابو الحسنات کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وعطائے خلعت

دینی وعصری اقامتی درسگاہ ’’جامعہ انوار العلوم ابو الحسنات‘‘ (ملحقہ جامعہ نظامیہ ) کا چوتھا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ،عطائے خلعت و دستاربندی ‘ مفکراسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کی زیر صدارت 17/شعبان المعظم1440؁ھ م22/اپریل2019؁ء بروزپیر،بعد نمازمغرب بمقام جامعہ انوار العلوم ابو الحسنات تاڑبن xروڈ حیدرآباد منعقدہے۔

شیخ الحفاظ حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سابق ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی ومشیر اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر اور ضیاء ملت تاج العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی جامعہ انوار العلوم ابو الحسنات وابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے خصوصی خطابات ہوں گے۔

طلبہ مدرسہ کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا،صدر جلسہ دست مبارک سے طلبہ میںاسناد تقسیم کی جائیں گی اور خلعت عطا کی جائے گی۔

عامۃ المسلمین بالخصوص علم دوست احباب اور اولیائے طلبہ سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔