Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

کتاب"شیخ الاسلام'حیات،عقائد وتعلیمات"منظر عام پر


     حیدرآباد دکن Ú©ÛŒ عبقری شخصیت،مجدد وقت،حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ صدسالہ عرس مبارک Ú©Û’ موقع پر ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©ÛŒ تالیف کردہ کتاب"شیخ الاسلام'حیات،عقائد وتعلیمات"Ú©ÛŒ رسم اجرا ،مفکرا سلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ دست مبارک سے انجام پائی۔

 ØªÛŒÙ† ابواب،416صفحات پر مشتمل یہ ضخیم کتاب ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر سے عمدہ کاغذ،دیدہ زیب ٹائٹل Ú©Û’ ساتھ شائع Ú©ÛŒ گئی ہے۔

باب اول حضرت شیخ الاسلام کی حیات مبارکہ،خاندانی پس منظر،ولادت،اکتساب علم،بیعت وخلافت،روحانی مقام،سفرحج،شاہان وقت کی تعلیم وتربیت،استاذہ وتلامذہ،علمی مشاغل،وصال مبارک،اولاد امجاد،تصرفات باطنی،معمولات شریفہ،اخلاق وعادات،اوصاف وکمالات پر مشتمل ہے۔

حضرت مفتی صاحب قبلہ نے باب دوم میں حضرت شیخ الاسلام کی علمی جلالت،علوم اسلامیہ کی اشاعت،تصنیف وتالیف،سائنسی علوم میں آپ کی مہارت،علمی وتحقیقی اداروں کے قیام وغیرہ کو رقم فرمایا ہے اورباب سوم میں حضرت شیخ الاسلام کی علمی تحقیقی وتجدیدی خدمات اور آپ کے بیان کردہ علمی نکات اور جواہرپاروں کوجمع کیا،آپ کی گراں قدر تصانیف سے عقائد واعمال کی اصلاح سے متعلق اہم اقتباسات کو پیش کیا،نیز آپ کی تشکیل کردہ کمیٹیوں اور اصلاحی خدمات پر تفصیلی گفتگو فرمائی ہے۔

یہ کتاب عوام وخواص ہر دوکے لئے یکساں مفید ہے،نیز ریسرچ اسکالرس کے لئے ایک بہترین گائیڈہے۔اس کتاب کوجامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد،ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرتاڑبن حیدرآبادکے علاوہ شہر کے مختلف بک اسٹالس سے حاصل کیا جاسکتاہے۔مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر ربط کیا جاسکتاہے:

+919032003473

04024469996