احرام کی حالت میں محرم پر کچھ پابندیاں عائد ہوتی ہیں ،جن کی رعایت کرنا محرم کے لئے ضروری ہے،ان میں بعض وہ ممنوعات ہیں کہ جن کے کرنے پر دم لازم آتا ہے اور بعض وہ ہیں جن کے کرنے پر دم نہیں صرف صدقہ دینا ہوتا ہے-
ممنوعات احرام
(1)بیوی سے صحبت کرنا‘ رغبت سے بات چیت کرنا‘ ہاتھ لگانا‘ خواہش سے آنکھ بھر کر دیکھنا
(2)فسق و فجور کرناجھگڑنا‘ ساتھ والوں‘ خدمت گاروں اور دنیا کے معاملہ کرنے والوں پر بھی غصہ کرنا منع ہے‘ مگر دین کی بات پر غصہ کرنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر منع نہیں۔
(3)بدن کے کسی جگہ کے پورے یا ادھورے بال دور کرنا-
(4) اپنے ناخن کترنا یاکسی دوسرے شخص کے ناخن کترنا-
(5)سیا ہوا لباس پہننا ۔جیسے :کرتا‘ جبہ‘ٹوپی‘ پائجامہ‘ موزے ، دستانےاور جرابیں وغیرہ۔
نوٹ:سیا ہو کپڑا پہننے سے مراد عادت کے موافق پہننا ہے‘اگر کوئي احرام کی حالت میں قمیص یا کرتے کو کندھوں پر ڈالے اور آستینوں کو نہ پہنے یا صرف ایک آستین کو پہنے یا پائجامہ کو اوڑھے تو جائز ہے مگر ترک کرنا بہتر ہے-
(6)سر یا گالوں کا کسی کپڑے سے ڈھانکنا‘سر اور منہ پر پٹی باندھنا اگر چہ مرض کی وجہ سے ہو‘ ایسے رنگین کپڑے پہننا‘ اوڑھنا جو کسم یا زعفران یا ورس یا کسی اور خوشبودار چیز میں رنگا ہو‘ جائز نہیں لیکن اگر رنگنے کے بعد دھو ڈالا ہو یا ایسا مستعمل ہو کہ اس سے خوشبو نہ آتی ہو تو جائز ہے۔
(7) خوشبو لگانا‘ ہاتھ کا خوشبو میں ڈالنا جس سے اس کا جرم ہاتھ میں لگ جائے کپڑے کے کنارہ میں سوائے عود کے خوشبو باندھنا اور خوشبودار چیز کا
کھانا جیسے دار چینی‘ الائچی‘ لونگ‘ سونٹھ‘ ایسا کچا کھانا جس میں خوشبو شامل اور اس کی بو غالب ہو اور یہی حال پینے کی چیز کا بھی ہے۔ بخور دئیے ہوئے کپڑے کا پہننا اور اوڑھنا-
(8)بالوں یا بدن میں مہندی لگانا‘اور تیل لگانا-
(9)صحرائی جانور کا شکار کرنا یا پکڑنا یا روک رکھنا یا بتانا یا اشارہ کرنا یا شکار پر اعانت کرنا –
(10) بدن کا اس طرح کھجانا کہ اس سے سارے بال ٹوٹ جائے یا جوں مرجائے‘ جوں کا بدن یا کپڑے سے مارنا یا دور کرنا یا مارنے کے لئے دھوپ میں ڈالنا یا کسی اور سے کہنا کہ وہ بدن یا کپڑے سے جوں کو مارے یا دور کرے-
(11) حدود حرم کے درخت کو سوائے اذخر گھانس کے کاٹنا یا چرانا جائز نہیں۔
مکروہات احرام
جو چیزیں حالت احرام میں مکروہ ہیں اور ان پر جزا نہیں لازم آتی وہ یہ ہیں۔
(1)بدن سے میل کا دور کرنا-
(2) بالوں کا کھولنا-
(3) سر کے بالوں یا داڑھی میں کنگھی کرنا-
(4)داڑھی یا سر کا یا باقی جسم کا زور سے کھجانا جس سے بال کے ٹوٹنے یا جوں کے مرنے کا خوف ہو-
(5)چادر کا گردن پر باندھنا-
(6) سر یا منہ کا غلاف کعبہ سے اس طرح چھپانا کہ سر یا منہ پر لگ جائے-
(7) عباء‘ قباء جیسے پوستین لبادے وغیرہ کا اوڑھنا-
(8) چادر یا تہمد کے ایک کنارے کو دوسرے کنارہ سے یا دونوں کناروں کو ملاکر کانٹا یا سوئی چھبونا یا ڈوری وغیرہ سے باندھنا-چادر یا تہمد کے دو پاٹ سی کر یا پیوند لگاکر باندھنا یا اوڑھنا-
(9) غیر خوشبودار سیاہ، زرد، نیلا کپڑا پہننا‘ خوشبو سونگھنا یا ہاتھ لگانا‘ بشرطیکہ اس کا جرم (جسامت) ہاتھ میں نہ لگے‘ خوشبودار پھولوں‘ میوؤں اور بوٹیوں کا سونگھنا‘ عطار کے پاس یا اس کی دکان پر خوشبو سونگھنے کے لئے بیٹھنا-
(10) سر اور منہ کے سوا کسی اور عضو پر بغیر مرض کے پٹی باندھنا‘ ناک یا ٹھڈی کا کپڑے سے ڈھانکنا یہ سب مکروہ ہے‘ مگر ہاتھ سے ڈھانکنا مکروہ نہیں ہے-
(11)جس کھانے کی کچی چیز میں خوشبو مل کر مغلوب ہوگئی ہو گو اس میں سے بو آتی ہو اس کا کھانا‘ پینا اور تکیہ پر پیشانی رکھ کر اوندھا سونا بھی مکروہ ہے۔
(12)پان میں لونگ الائچی اور خوشبودار تمباکو ڈال کر کھانا مکروہ ہے۔