Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

استغفار تمام پریشانیوں کا حل


استغفار تمام پریشانیوں کا حل

اگر ہم مسلمان اپنے دل میں خدا کا خوف بٹھائے رکھیں ، اس کے فضل و کرم کے امیدوار بنے رہیں اوراپنے حال زار پر ندامت کے آنسو بہائیں توضرورہماری زندگی میں برکت رکھ دی جائیگی اور ہمارے درمیان سے رنج وغم ، دردوالم دور کر دیا جائیگااور حزن وملال ختم کردیا جائیگا ۔

     اس سلسلہ میں امام رازی علیہ الرحمہ Ú©ÛŒ تفسیر کبیر Ú©Û’ حوالہ سے ایک نصیحت آموز واقعہ بیان کیا جاتا ہے؛جو ہمارے لئے نہایت ہی قیمتی اورنفع بخش ہے:

وعن الحسن : ان رجلا شکا اليه الجدب ، فقال ، استغفرالله ، وشکااليه آخرالفقر، وآخرقلة النسل،وآخر قلة ريع ارضه ، فامرهم کلهم بالاستغفار ، فقال له بعض القوم : اتاک رجال يشکون اليک انواعا من الحاجة ، فامرتهم کلهم بالاستغفار؟ فتلا له الاية : فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّکُمْ إِنَّهُ کَانَ غَفَّارًا يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْکُمْ مِدْرَارًا وَيُمْدِدْکُمْ بِاَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَکُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَکُمْ اَنْهَارًا-

ترجمہ:حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ Ú©ÛŒ خدمت میں ایک شخص حاضر ہوکر قحط سالی سے متعلق فریاد Ú©ÛŒ تو آپ  Ù†Û’ اسے استغفار کرنے کا Ø­Ú©Ù… دیا، کسی دوسرے شخص Ù†Û’ اپنا فقروفاقہ اور تنگدستی کاحال بیان کیا ،اسی طرح کسی اورشخص Ù†Û’ اولاد نہ ہونے پر اپنی پریشانی ظاہر Ú©ÛŒ اور کسی Ù†Û’ اپنے باغ وبہار میں Ù¾Ú¾Ù„ وپھول اور تازگی سے متعلق آپ Ú©ÛŒ خدمت میں معروضہ کیا اور سبہوں کوامام حسن رضی اللہ عنہ Ù†Û’ استغفار Ú©ÛŒ تلقین Ú©ÛŒ ،خدائے تعالی سے معافی طلب کرنے اوربخشش Ú©ÛŒ دعا مانگنے کاحکم دیا،لوگوں Ú©Ùˆ اس پر تعجب ہوا، عرض کرنے Ù„Ú¯Û’: آپ Ú©ÛŒ خدمت میں لوگ الگ الگ معروضے Ù„Û’ کر حاضرہوئے اور تمام افراد Ú©Ùˆ آپ Ù†Û’ اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے Ú©ÛŒ تلقین فرمائی ØŒ تو آپ Ù†Û’ جواب ارشاد فرماتے ہوئے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:ترجمہ: تو میں Ù†Û’ کہا: تم اپنے پروردگار سے بخشش طلب کرو!بیشک وہ خوب مغفرت فرمانے والا ہے ØŒ وہ تم پر موسلادھاربارش کا نزول فرمائیگااور مال ودولت اور اولاد Ú©Û’ ذریعہ تمہاری مددفرمائیگااور تمہارے لئے باغات بنادیگا اور تمہارے لئے نہریں جاری فرمادیگا Û”

(سورۃ النوح ۔10/11/12)

www.ziaislamic.com