Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

زندگی كے اسباب


از:مواعظ حسنہ .حضرت ابوالحسنات محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ
حضرت رابعہ بصریہ رحمۃ اللہ علیہا نہایت غریبی اور مسکنت میں زندگی بسر کرتی تھیں۔
ایک دن حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ بی بی رابعہ Ú©ÛŒ خدمت میں حاضر ہوئے۔ دیکھا کہ آپ Ú©ÛŒ Ú©Ù„ کائنات ایک ٹوٹا پھوٹا مٹی کا لوٹا‘ پھٹا پرانا بوریا اور ایک اینٹ ہے۔ اسی لوٹے سے آپ وضو فرماتیں اور پانی پیتیں اور اسی Ú©Ùˆ ضروریات Ú©Û’ لئے بھی Ù„Û’ جاتی تھیں‘ اور اسی بوریے پربیٹھتیں اور اسی اینٹ پر سر رکھ لیا کرتیں۔
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ اس حالت Ú©Ùˆ دیکھ کر بہت روئے اور فرمایا رابعہ بہت سارے امراء میرے معتقد ہیں جو ضروریات ہو کہو ان Ú©Û’ یہاں سے لادیتا ہوں۔ حضرت رابعہؒ Ù†Û’ فرمایا مالک تم غلطی پر ہو سب Ú©Û’ روزی رساں ایک ہی ہیں۔ کیا وہ درویشوں Ú©Ùˆ بھول بیٹھے ہیں اور امیروں Ú©Ùˆ یاد رکھتیںہیں!! نہیں یقینا ایسا نہیں وہ سب Ú©Ú†Ú¾ جانتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔ انہیں یاد دلانے Ú©ÛŒ ضرورت نہیں‘ جب وہ ہماری اس حالت Ú©Ùˆ پسند کرتے ہیں تو ہم بھی اِسی حالت میں خوش ہیں۔ اور فرمایا: مالک دُنیا سے کیا مانگوں؟ وہ تو اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ مِلک ہے اور انہی سے طلب Ú©ÛŒ جاسکتی ہے دوسروں Ú©Û’ پاس وہ مُستعار حالت میں ہے۔
ایک شخص حضرت ابوذر غِفاری رضی اللہ عنہ کے گھر گیا۔ اُن کے گھر میں کچھ نہ تھا۔
اس نے کہا : ائے ابو ذر ! کیا تمہارے گھر میں کچھ بھی نہیں ہے؟ آپ نے اس سے فرمایا میں دوسرے گھر میں بھیج دیتا ہوں۔ اس نے کہا جب تک اس گھر میں رہنا ہے تو کچھ ہونا چاہئیے۔ حضرت نے فرمایا گھر کے مالک (خداوند تعالیٰ) مجھے یہاں رہنے نہ دیں گے