Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

اعمال صالحہ و اعمال شنیعہ


جاننا چاہئیے کہ اعمال خیر یہ ہیں:صدق دل سے کلمہ طیبہ پڑھنا Û” اور ہر جاندار کا دل خوش کرنا Û” اللہ تعالیٰ Ú©Û’ واسطے بھوکے Ú©Ùˆ کھانا کھلانا‘ پیاسے Ú©Ùˆ پانی پلانا۔ اور مہمان Ú©Û’ آنے سے خوش ہونا اور حسب مقدور اس Ú©ÛŒ خاطر Ùˆ تواضع کرنا۔ کسی کا راز فاش نہ کرنا۔ مصائب Ùˆ بلیات پر صبر کرنا۔ جس Ù†Û’ اپنے ساتھ برائی Ú©ÛŒ ہو اس Ú©Û’ ساتھ بھلائی کرنا۔ درویش Ùˆ مساکین Ú©Û’ قیام Ú©Û’ لئے جگہ دینا۔ اپنے نفس پر مجاہدہ Ùˆ محاسبہ کرنا۔ فحش کلام نہ کرنا۔ مشتبہ Ùˆ حرام لقمہ نہ کھانا۔ حقوق ہمسایہ کا خیال رکھنا یعنی ان Ú©ÛŒ خوشی Ùˆ غمی میں شریک رہنا۔ بیمار Ú©ÛŒ عیادت کرنا۔ غصہ Ú©Ùˆ Ù¾ÛŒ جانا او ردور کردینا۔ دوسروں Ú©Û’ قصور معاف کرنا۔ نیک صحبت میں بیٹھنا۔ یاد الٰہی میں رہنا۔ مظلوم Ú©ÛŒ دادرسی کرنا اور انصاف کرنا۔ وضوء میں کلمہ شہادت اور مقررہ ادعیہ پڑھنا۔سنت قبلِ عصر اور عشاء پر مداومت رکھنا۔ فرض نمازوں Ú©Û’ بعد آیۃ الکرسی اور تسبیح فاطمہ سبحان اللہ (33) مرتبہ‘ الحمد للہ (33) مرتبہ‘ اللہ اکبر (34) مرتبہ پڑھنا۔ یہ وظیفہ جن فرض نمازوں Ú©Û’ بعد سنن Ùˆ نوافل ہوں مثلاً ظہر‘ مغرب‘ عشاء Ú©ÛŒ سنتیں Ùˆ نوافل Ú©Û’ بعد اور فرضِ فجر Ùˆ عصر Ú©Û’ بعد پڑھنا چاہئیے۔ کسی سے خود سوال نہ کرنا اور خود کسی کا سوال رد نہ کرنا۔ اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ فرماں برداری کرنا۔ بخل نہ کرنا۔ ماں باپ Ú©ÛŒ خدمت کرنا۔ یہ تمام اعمال دُخولِ جنت Ú©Û’ سبب ہیں۔



اعمال شنیعہ شرک میں مبتلا ہونا۔ ایک وقت کی بھی نماز بلاعذر ترک کرنا۔ بخل کرنا۔ تابع شہوت ہونا۔ عُجب (گھمنڈ) کرنا۔ نواہی پر عمل پیرا ہونا۔ فسق و فجور میں مبتلا لوگوں کی ہم نشینی اختیار کرنا۔ بزرگوں کی تحقیر کرنا۔ سائل کو جھڑکنا۔ عمداً ترک جماعت و ترک جمعہ کرنا۔ سلام کا جواب نہ دینا۔ چغل خوری کرنا۔ فرائض اداء نہ کرنا۔ کسی کو برے نام سے پکارنا۔ گناہ کو گناہ نہ سمجھنا۔
حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص حالت نشہ میں سوجائے وہ رات بھر ابلیس Ú©ÛŒ زوجیت میں رہتا ہے۔ جب صبح ہوتی ہے اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے‘ اس Ú©Ùˆ چاہئیے کہ غسل جنابت کرے۔ اگر غسل نہ کرکے کوئی نماز فرض یا سنت Ùˆ نفل Ù¾Ú‘Ú¾Û’ گا تو قبول نہ ہوگی۔
اور یہ بھی آیا ہے کہ جو شخص دنیا میں شراب پئے گا شرابِ آخرت سے محروم رہے گا اور جو شخص رات میں شراب پئے گا وہ صبح مشرک اٹھے گا‘ اور جو صبح شراب پئے گا وہ شام تک مشرک رہے گا۔
اور یہ بھی آیا ہے کہ شراب ام الخبائث ہے۔ اور تمام برائیوں کا مجموعہ ہے۔ اور عند اللہ شراب خور ‘بت پرست ہے اور ملعون ہے۔ اور شراب خور‘ جملہ صحائفِ آسمانی کا منکر ہے۔ شراب اور ایمان ایک جگہ جمع نہیں ہوتے۔ غرض سیندھی‘ شراب‘ افیون‘ گانجہ‘ بھنگ وغیرہ جمیع مُسکرات (نشہ لانے والی چیزیں) حرام ہیں۔
امام مسروق رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ : سارق‘ زانی Ùˆ شرابی جب بے توبہ مرجائیں تو اللہ تعالیٰ ان پر دو زہریلے سانپ مسلط فرمادیتے ہیں کہ وہ تاقیامت ان Ú©Ùˆ ڈستے رہتے ہیں۔
تین اشخاص کبھی جنت میں داخل نہیں ہوسکیں Ú¯Û’Û” شرابی‘ ماں باپ Ú©Ùˆ تکلیف دینے والا‘ بے غیرت Ùˆ بے حمیت۔
حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ لعنت بھیجی ہے اس شخص پر جو شراب پئے یا فروخت کرے یا اس Ú©ÛŒ قیمت وصول کرے۔ مہمان Ú©ÛŒ آمد سے دل گرفتہ ہونا‘ رنج Ùˆ غم میں نوحہ Ùˆ ماتم کرنا‘ سینہ کوبی کرنا‘ جسم Ú©Û’ Ú©Ù¾Ú‘Û’ پھاڑنا‘ غیبت Ùˆ حسد کرنا۔
افعال بد میں سے زنا بھی ایک بدترین گناہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ اور ان Ú©Û’ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سخت ناراض ہیں۔ زانی اور زانیہ Ú©ÛŒ قبر میں دوزخ Ú©Û’ آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ انہیں سانپ‘ بچھو تاقیامت کاٹتے رہیں Ú¯Û’Û” سیندھی‘ شراب Ùˆ دیگر منشیات وغیرہ استعمال کرنے والوں پر خداوندِ تعالیٰ Ú©ÛŒ لعنت ہے۔ انہیں قبر میں سانپ بچھو لپٹے ہوئے رہیں Ú¯Û’ اور ان Ú©Û’ پاؤں میں Ø¢Ú¯ کا جوتا ہوگا جس سے ان کا دماغ ابلتا رہے گا۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: شرابی کا چہرہ قبر میں قبلہ کی طرف سے پلٹ جائے گا۔
از:مواعظ حسنہ
حضرت ابوالحسنات محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ
٭٭٭٭٭