Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

اسمائے گرامی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم


یوں مدینے میں آئے مستانے
شمع روشن پہ جیسے پروانے

ہر بڑے نے بڑا کہا اُنہیں
ہیں وہ کتنے بڑے خدا جانے
اللہ تعالیٰ نے انسان کو مٹی اور پانی سے بناکر اس میں اپنی نورانی روح پھونکی تو انسان کی قابلیت بدرجۂ اعلیٰ ظاہر ہوئی ایک اعلیٰ تعین( مرتبہ) اَحْسَنِ تَقْوِیمِ (اچھی صورت) درجہ پایا جو صفات و ذاتِ الٰہی کے دیدار کے قابل ہوا۔ فَاحْبَبْتُ اَنْ اعْرَفَ (جب میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں ( جو اُن کی شان ہے۔ فَخَلَقْتُ الْخَلْقَ (اس لئے خلق کو پیدا کیا) جو ان کی آن و بان ہے
عرش معلیٰ آبِ حیات پر ہے اور کعبۃ اللہ شریف بھی آبِ زم زم پر ہے‘ بیت المعمور آبِ کوثر پر ہے۔ ’’احمدؐ‘‘ ’’محمدؐ‘‘ ’’محمودؐ‘‘ حضورِ اکرم حضرت احمد مجتبیٰ محمدؐ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم Ú©Û’ اسمائے گرامی ابتدائے آفرینش (دنیا Ú©ÛŒ پیدائش) سے کسی Ú©Û’ نام نہ تھے‘ اللہ تبارک Ùˆ تعالیٰ Ù†Û’ یہ اسمائے گرامی آپ صلی اللہ علیہ وسلم Ú©Û’ لئے محفوظ فرمادیے تھے
یہ بھی آپ کے علو مرتبت نبوت کی نشانی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسے اسمائے مبارک سے موسوم فرمایا جو آپ سے پہلے کسی اور کے نہ تھے۔ ان نامہائے نامی اسمائے گرامی کی اس طرح حفاظت فرمائی کہ کسی دوسرے کے یہ نام نہ رکھے جاسکیں۔ ان اسمائے مبارک: احمدؐ، محمدؐ، حامدؐ، محمودؐ، صلی اللہ علیہ وسلم میں آپ کی زبردست نشانیاں اور عظیم خصوصیات پوشیدہ ہیں
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میری عزت و جلال کی قسم! میں کسی ایسے شخص کو جہنم کا عذاب نہ دوں گا جس کا نام آپ کے اسم مبارک پر ہو
ایک حدیث شریف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ فرمایا کہ ایسا دسترخوان جس Ú©Ùˆ بچھانے Ú©Û’ بعد اس پر کھانا کھانے Ú©Û’ لئے ایسا شخص آئے جس کا نام احمدؐ یا محمدؐ صلی اللہ علیہ وسلم ہو‘ دوسری روایت Ú©Û’ الفاظ یہ ہیں جس پر میرے نام کا کوئی شخص کھانا کھانے آئے‘ تو اللہ تعالیٰ Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے اس مکان Ú©Ùˆ جس میں یہ دسترخوان بچھا ہے ملائکہ ہر روز دو مرتبہ پاک Ùˆ صاف کرتے ہیں اور بابرکت بناتے ہیں
کتاب الشفاء فی الحقوق المصطفیٰ میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے ایسے ہیں جن کا کام ہی ایسے گھروں کی حفاظت کرنا ہے جس میں محمد نام کا کوئی شخص ہو
ایک روایت میں ہے کہ جو لوگ کسی مشورہ کے لئے جمع ہوں ان میں محمد یا احمد نام کا بھی کوئی شخص ہو اور انہوں نے اس شخص کو بھی مشورہ میں شریک کرلیا ہو تو ان کے لئے اس معاملہ میں ضرور خیر و بھلائی ظاہر ہوگی جس کام کے لئے انہوں نے مشورہ کیا ہے
جس گھر میں بھی محمد نام کا کوئی شخص ہو گا اس گھر میں اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ برکت Ùˆ رحمت نازل ہوتی رہتی ہے۔ ان اسمائے مبارک Ú©Û’ فضائل بے حساب ہیں‘ یہاں پر تبرکاً مُشتے نمونہ از خروارے (انبار میں سے ایک مٹھی) Ú©Û’ اظہار پر اکتفا کیا گیا ہے

: In Inpage format..