Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

اسلام کی بنیاد پانچ امور پر ہے


حدیث شریف: حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ : اسلام کی بنیاد پانچ (۵) امور پر ہے:
(۱) گواہی دینا کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ تعالیٰ کے اور تحقیق محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔
(۲) نماز پڑھنا
(۳) زکوٰۃ دینا (صاحب نصاب پر)
(۴) رمضان شریف کے روزے رکھنا۔
(۵) حج کرنا ( جس کو مقدور ہو)
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اسلام یہ ہے کہ اپنے قلب کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا جائے اور اہل اسلام سے کسی انسان کو ضرر نہ پہونچے۔
مسلمان کا بڑا کمال اسلام ہے۔ آپ کامل اسلام حاصل کیجئے ان شاء اللہ تعالیٰ بغیر کسی ساز Ùˆ سامان Ú©Û’ معزز ہوجاؤ گے۔یاد رکھو! عزت مال Ùˆ دولت اور لباس یا وضع وقطع سے نہیں ہے مسلمان Ú©ÛŒ عزت اسلام سے ہے۔ پہلے مسلمان پورے مسلمان ہوتے تھے اس لئے معزز تھے اور اب ہم برائے نام مسلمان ہیں ‘ اس لئے ذلیل Ùˆ خوار ہیں۔
مسلمان Ú©ÛŒ شناخت یہ ہے کہ وہ اپنے دین میں پکا ہو اور ایمان کا یقین رکھتا ہو‘ حقوق اللہ اور حقوق العباد Ú©ÛŒ ادائی کرتا ہو اور تونگری میں میانہ روی اور فقر Ùˆ فاقہ Ú©Û’ وقت تحمل Ùˆ برداشت اور قدرت Ú©Û’ وقت احسان اور شدت میں صابر رہے اور شہوت اس پر غالب نہ ہو اور حرص Ùˆ طمع Ú©Û’ باعث ذلیل نہ ہو۔ نیت میں کسی طرح کا قصور Ùˆ فتور نہ ہو۔ مظلوم Ú©ÛŒ مدد کرے، ضعیفوں پر رحم کرے‘ نہ بخیل ہو نہ مُسرف، جب اس پر کوئی ظلم کرے تو معاف کردے اور جاہلوں سے درگذر کرے‘ اس کا نفس اس Ú©Û’ ہاتھ سے تنگ رہے مگر لوگ اس سے راضی رہیں۔
اسلام صرف زبان سے اقرار اور قلب سے تصدیق ہی کا نام نہیں ہیں بلکہ ان سے گزر کر مرتبہ احسان تک پہونچنے کا نام ہے۔ مرتبۂ احسان اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ ذات پاک Ú©Û’ اس استحضار کا نام ہے جس میں عینیت اور شہادت کا فرق باقی نہ رہے۔ ان کا تصور اس درجہ غالب آجائے کہ ہمہ وقت یہ محسوس ہونے Ù„Ú¯Û’ کہ گویا وہ ہمارے ساتھ ہی ہیں ’’ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْo أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ‘‘Û”
حضرت پیران پیر غوثِ اعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اسلام نہیں تو ایمان نہیں‘ ایمان نہیں تو یقین نہیں‘ یقین نہیں تو اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ معرفت نہیں۔ یہ سب مراتب اور درجات ترقی Ú©Û’ ہیں‘ جب اسلام صحیح ہوگا تو اللہ تعالیٰ Ú©Ùˆ سب Ú©Ú†Ú¾ سونپ دینا صحیح ہوگا۔
اس زمانے میں مسلمان اِسلام سے بہت دور ہوگئے ہیں‘ نہ تو صورت مسلمانوں Ú©ÛŒ ہے نہ سیرت‘ عقائد خراب‘ اعمال بگڑے ہوئے‘ معاملت میں دھوکہ‘ طرز زندگی غیر مسلموں جیسی‘ اخلاق تو Ú©Ú†Ú¾ نہ پوچھئے۔
غرض ہم Ù†Û’ اللہ تعالیٰ Ú©Ùˆ چھوڑا پس اللہ تعالیٰ Ù†Û’ بھی ہمیں چھوڑا۔ آخرت بھی گئی‘ دنیا بھی گئی۔ جو بڑا نقصان ہے۔ نہ ادھر Ú©Û’ ہوئے نہ ادھر Ú©Û’ رہے۔
حضرت شیخ کبیر احمد رفاعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اسلام اللہ تعالیٰ سے ملنے کا ذریعہ ہے اگر غیر مسلم تمام انسانوں اور جنوں کے برابر عبادت کریں تب بھی ان پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہی نازل ہوگا اور وہ کسی طرح مراحم خُسروانہ کے مستحق نہیں ہوسکتے۔
از:مواعظ حسنہ
حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ