Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

فضیلت علم پر مشتمل جامع فرمان عالی شان


    

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے فرامین عالیہ کے ذریعہ بے شمار مقامات پر علم کی فضیلت کو اجاگر فرمایا،ایک روایت میں آپ نے علم کے تقریبا پینتیس "35" فوائد بیان فرمائے ہیں،آپ کا وہ فرمان عالی شان ملاحظہ ہو :

 ÙˆÙŽÙ‚َالَ صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَلَّمُوْا الْعِلْمَ فَإِنَّ تَعَلُّمَهُ لِلّهِ حَسَنَةٌ وَطَلَبَهُ عِبَادَةٌ وَمُذَاکَرَتَهُ تَسْبِيْحٌ وَالْبَحْثَ عَنْهُ جِهَادٌ وَتَعْلِيْمَهُ لِمَنْ لَّا يَعْلَمُهُ صَدَقَةٌ وَبَذْلَهُ لِاَهْلِهِ قُرْبَةٌ لِاَنَّهُ مَعَالِمُ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ وَمَنَارُ سَبِيْلِ اَهْلِ الْجَنَّةِ وَهُوَ الْاَنِيْسُ فِیْ الْوَحْشَةِ وَالصَّاحِبُ فِیْ الْغُرْبَةِ وَالْمُحَدِّثُ فِیْ الْخَلْوَةِ وَالدَّلِيْلُ عَلَی السَّرَّاءِ وَالْمُعِيْنُ عَلَی الضَّرَّاءِ وَالسِّلَاحُ عَلَی الْأَعْدَاءِ وَالزَّيْنُ عِنْدَ الْأَخِلَّاءِ يَرْفَعُ اللهُ بِهِ اَقْوَامًا فَيَجْعَلُهُمْ لِلْخَيْرِ قَادَةً وَاَئِمَّةً يُقْتَفٰی آثَارُهُمْ وَيُقْتَدَی بِاَفْعَالِهِمْ وَيُنْتَهَی إِلَی رَاْيِهِمْ تَرْغَبُ الْمَلَائِکَةُ فِیْ خُلُقِهِمْ وَتَمْسَحُهُمْ بِاَجْنِحَتِهَا يَسْتَغْفِرُ لَهُمْ کُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَحِيْتَانُ الْبَحْرِ وَهَوَامُّهُ وَسِبَاعُ الْبَرِّ وَاَنْعَامُهُ لِاَنَّ الْعِلْمَ حَيَاةُ الْقُلُوْبِ مِنَ الْجَهْلِ وَمَصَابِيْحُ الْاَبْصَارِ مِنَ الظُّلْمِ يَبْلُغُ الْعَبْدُ مِنَ الْعِلْمِ مَنَازِلَ الْاَخْيَارِ وَالدَّرَجَاتِ الْعُلَا فِیْ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَالتَّفَکُّرُ فِيْهِ يَعْدِلُ الصِّيَامَ وَمُدَارَسَتُهُ تَعْدِلُ الْقِيَامَ۔بِه تُوْصَلُ الْاَرْحَامُ وَبِه يُعْرَفُ الْحَلَالُ وَالْحَرَامُ وَهُوَ إِمَامُ الْعَمَلِ وَتَابِعُهُ يُلْهِمُهُ السُّعَدَاءُ وَيَحْرمُهُ الْأَشْقِيَاءُ.

     ØªØ±Ø¬Ù…ہ:اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:علم سیکھا کرو؛کیونکہ اللہ تعالی Ú©ÛŒ رضا Ú©ÛŒ خاطر علم سیکھنا نیکی ہے،اس کا حاصل کرنا عبادت ہے ،آپس میں علمی گفتگو کرنا اللہ تعالی Ú©ÛŒ تسبیح کرنے Ú©Û’ درجہ میں ہے،علم میں تحقیق کرنا جہاد Ú©Û’ برابر ثواب رکھاہے ،بے علم شخص Ú©Ùˆ تعلیم دینا نیکی اور صدقہ ہے،اور علم Ú©Ùˆ اس Ú©Û’ اہل پر خرچ کرنا قرب الہی کا ذریعہ ہے کیونکہ علم حلال وحرام سے واقفیت کا وسیلہ ہے،وہ اہل جنت Ú©Û’ راستہ کا مینار ہے،اور علم وحشت وتنہائی میں مونس وغمگسار ہے،سفر میں بہترین ساتھی ہے،تنہائی میں گفتگو کرنے والا ہے،وہ خوش حالی میں رہنما اور تنگدستی میں مددگارہے،دشمنوں Ú©Û’ خلاف ہتھیار ہے اور دوستوں Ú©Û’ حق میں زینت ہے۔علم Ú©Û’ سبب اللہ تعالی Ú©Ú†Ú¾ افراد Ú©Ùˆ رفعت وبلندی عطا فرماتا ہے اور انہیں خیر وبھلائی Ú©Û’ کاموں میں ایسا قائد وامام بناتا ہے کہ ان Ú©Û’ نقش قدم پر چلاجاتا ہے،ان Ú©Û’ طریقہ Ú©Ùˆ اپنایا جاتا ہے،اور ان Ú©ÛŒ رائے Ú©Ùˆ قول فیصل مانا جاتا ہے۔فرشتے ان Ú©Û’ اخلاق Ú©Ùˆ پسند کرتے ہیں اور اپنے پروں Ú©Ùˆ ان Ú©Û’ لئے بچھاتے ہیں،ہر خشک Ùˆ تران Ú©Û’ حق میں بخشش Ú©ÛŒ دعا کرتے ہیں،سمندر Ú©ÛŒ مچھلیاں اور جانوراورخشکی Ú©Û’ درندے اور چوپائے ان Ú©ÛŒ مغفرت Ú©Û’ لئے دعا کرتے ہیں؛کیونکہ علم جہالت میں رہنے والوں Ú©Û’ حق میں دلوں Ú©Ùˆ زندگی بخشنے والا ہے،تاریکی میں رہنے والوں Ú©Û’ لئے نگاہوں کا چراغ ہے۔بندہ علم Ú©ÛŒ برکت سے نیکوکاروں Ú©Û’ مقامات پر پہنچتاہے اور دنیا وآخرت میں بلند درجات پر فائز ہوجاتا ہے،اور علم Ú©Û’ اندر غور وفکر کرنا روزہ رکھنے Ú©Û’ برابر ہے،آپس میں بیٹھ کر پڑھنا رات میں قیام کرنے Ú©Û’ برابر ہے،اسی Ú©Û’ ذریعہ رشتوں Ú©Ùˆ جوڑا جاتا ہے،اسی Ú©Û’ ذریعہ حلال وحرام Ú©Ùˆ جانا جاتاہے،اور وہ عمل Ú©ÛŒ طرف Ù„Û’ جانے والا اور اس Ú©Û’ ساتھ رہنے والا ہے،وہ نیک بختوں Ú©Ùˆ عطا کیا جاتا ہے اور بدبختوں Ú©Ùˆ اس سے محروم رکھا جاتا ہے۔

     (نزہۃ المجالس ومنتخب النفائس،باب فضل العلم وأہلہ)

     Ø§Ø²:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

 

     www.ziaislamic.com