Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

منقبت بحضور شیخ الاسلام


مسدس منقبت بحضور شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمۃ والرضوان
اک اشارہ پہ سب کچھ فدا کردیا
اپنے آقا کا منشا وفا کردیا
علم کے سارے بابوں کا وا کردیا
ایک حسین جامعہ کی بنا کردیا
جامعہ مرکز علم و عرفان ہے
عشق کا ایک مہکتا گلستان ہے
آپ پر اپنے رب کا کرم بیکراں
آپ کرتے رہے راز حق کے بیاں
آپ سے ہیں رواں علم کی ندیاں
جن کی نہریں ہیں جاری نہاں اور عیاں
ہر طرف علم کی ایک نئی شان ہے
بانی جامعہ کا یہ فیضان ہے
قرب مولا کی راہوں کو سر کردیا
عشق میں زندگی کو بسر کردیا
جہل کی ظلمتوں کو سحر کردیا
اس دکن کو مدینہ نگر کردیا
خوشہ چیں آپ کے میر عثمان ہے
آپ کا پوری ملت پہ احسان ہے
دَر سے انوار کے پائی ہم نے جلا
تاقیامت رہے فیض کا سلسلہ
دے خدایا اُنہیں اس کا بہتر صلہ
مسلک اہل سنت پہ سب کو چلا
عشق سرکار ہی روح ایمان ہے
جس پہ شاہد حدیث اورقرآن ہے
عالموں عارفوں کے ہیں وہ مقتدا
فیض پاتے ہیں سب جن سے شاہ و گدا
ان کی مرقد پہ ہو رب کی رحمت سدا
ہو عطا اس ضیاء کو بھی نور ہدیٰ
قافلہ علم کا جاری ہر آن ہے
جامعہ کا خدا خود نگہبان ہے
نتیجہ فکر :سید ضیاء الدین نقشبندی قادری نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

: In Inpage format..