غیبت کی تباہ کاریاں
آج نفرت وعداوت اختلاف وانتشارکی مسموم فضاء سے مسلم سماج آلودہ ہوتاجارہاہے ایک دوسرے سے بدگمانی وبے اعتمادی ،غیبت وچغلخوری ،بہتان اورالزام تراشی ہماراشعاربنتاجارہاہے جبکہ ایک کامل مسلمان کی علامت ہی یہ بتلائی گئی کہ اس کی زبان اورہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ۔<o:p></o:p>

اللہ تعالی نے اپنے کلام مقدس میں ان بدترین خصال سے سخت اجتناب کرنیکی تعلیم دی ہے ، ارشاد باری تعالی ہے :<o:p></o:p>

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ -<o:p></o:p>

ترجمہ:اے ایمان والو!بہت سے گمانوں سے بچو‘ بے شک بعض گمان گناہ ہیں اور دوسروں کے بارے میں تجسس نہ کیا کرو،اور تم ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو !کیا تم میں سے کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے مردار بھائی کا گوشت کھائے تو تم اس کو ناپسندہی کرتے ہو،اوراللہ سے ڈرتے رہو،اللہ خوب توبہ قبول کرنے والا بے حدمہربانی فرمانے والاہے۔ (سورہ حجرات:12)<o:p></o:p>

اللہ تعالی نے اپنے کلام مقدس میں واضح طور پر غیبت کی مذمت فرمائی ہے اور غیبت کرنے والوں کو مردار کا گوشت کھانے والے کی طرح قرار دیا ہے۔<o:p></o:p>

غیبت کی قباحت وشناعت ظاہرکرنے کے لئے قرآن کریم نے ایسی تعبیربیان فرمائی کہ کوئی سنجیدہ فکروالاکبھی اس کے ارتکاب کا تصوربھی نہیں کرسکتا۔ غیبت کرنا دراصل اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے کے برابرہے ۔<o:p></o:p>

از: مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ<o:p></o:p>

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر- www.ziaislamic.com