<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> ویلنٹائن ڈے <span style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";" dir="LTR">Valentine Day<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> 14فبروری کوایک رومی پادری کے عشق کی یادگار کے طور پر منایا جاتاہے ، اس موقع پرساری دنیا میں جو طوفانِ بداخلاقی وبے حیائی بپاکیاجاتا ہے وہ انسانیت کا ناقابل تلافی نقصان ہے ،<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";"> دنیا کے بیشتر ممالک میں 14 فبروری کو "ویلنٹائن ڈے"منایاجارہاہے جسے دراصل ایک رومی پادری نے ایجاد کیا تھا،اس دن کو یوم عاشقاں اور محبت کا تہوار قرار دیکر اخلاقی اقدار کو پامال کیا جاتا ہے اور حیاء کی چادر کو تارتار کیا جاتاہے،نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سرخ لباس زیب تن کرکے آپس میں پھولوں کا تبادلہ کرتے ہیں،محبت کے کارڈس تقسیم کئے جاتے ہیں اور عشقیہ یس یم یس بھیجے جاتے ہیں،مغرب کی اندھی تقلید میں اس کھلی بے حیائی کو محبت کا نام دیکر یہ تصور دیا جاتا ہے کہ محبت کے تہوار کے موقع پر محبت کی پیش کش کو رد نہیں کرنا چاہئے۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";"> آج اسلام دشمن طاقتیں اسلامی ثقافت وتمدن کو بے حیائی وعریانیت میں تبدیل کرکے اسے روشن خیالی اور آزادی کا نام دینے کے لئے کوشاں ہیں،وہ فحاشی پر مبنی رسوم کو اس طرح آراستہ کرکے پیش کررہے ہیں کہ مسلمان اپنی پاکیزہ تہذیب وعمدہ تمدن کو چھوڑکر اغیار کے تہواروں کا دلدادہ ہوتاجارہا ہے۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";">آزادی کے نام پر غیر محرم کے ساتھ گھومنے پھرنے اور جنسی تعلقات قائم کرنے کو باعث فخر سمجھاجارہا ہے،جس کے نتیجہ میں یہ حیا سوز حرکتیں صرف کلبوں اور ہوٹلوں ہی میں نہیں کی جارہی ہیں بلکہ کالجس اور سڑکوں پر بھی طوفان بے حیائی بپاکیا جارہا ہے۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";">یہ تمام رسوم‘ اسلامی تعلیمات کے مغائر ہیں،صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر ذی شعور،صاحب عقل ان بیہودہ رسوم کی قباحت وشناعت کی گواہی دیگا۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";">اگر صحیح وقت مناسب مقام پر نکاح کردیا جائے تو نوجوان بے راہ روی سے محفوظ رہ سکتے ہیں،نوجوان لڑکیوں کی عصمت باقی رہ سکتی ہے،سماج میں بے حیائی اس طرح عام ہوچکی ہے کہ ایک نوجوان کے لئے دامن عفت کی حفاظت دشوار ہے، بے حیائی کے ماحول کے سبب جب اس میں ہیجان پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے کوئی جائز طریقہ نہیں پایا تو وہ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر آمادہ ہوتا ہے،جس کے سبب معاشرہ میں نت نئے وبائی امراض پیداہوتے ہیں اور اختلاف وانتشار ،فتنہ وفساد جنم لیتا ہے، جامع ترمذی میں حدیث پاک ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جب تمہارے پاس کسی ایسے شخص کا پیام آئے جس کی دینداری اور اخلاق سے تم مطمئن ہوتو بلاتاخیر اس سے نکاح کردو،اگر ایسا نہ کیا جائے توزمین میں زبردست فتنہ اور بڑا فساد بپا ہوگا۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";">دین اسلام ایک مذہب مہذب ہے جو حیاء وپاکدامنی کی تعلیم دیتا ہے،وہ ہر قسم کی بے حیائی سے بچنے کی تاکید کرتا ہے تاکہ فحاشی وعریانیت کے عیب سے کسی کا دامن داغدار نہ ہو۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو بے مثال کردار کا حامل بنانے کے لئے "حیاء "کو ایمان کی عظیم شاخ قرار دیا کیونکہ "حیاء "وہ بیش بہا جوہر اور قیمتی زیور ہے جو انسان کو بہائم سے ممتاز کرتا ہے،حیاء ہی وہ صفت ہے جو انسان کو غلط کاموں سے روکتی ہے،اللہ تعالی کا ارشاد ہے:ترجمہ:اور تم بے حیائی کی چیزوں کے قریب بھی نہ جاؤ،ان سے جو ظاہر ہوں اور پوشیدہ ہوں۔(سورۃ الانعام:151) 
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> اسلام عفت وپاکدامنی کی تعلیم دیتا ہے اور فحاشی وعریانیت سے روکتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے حق میں دردناک عذاب کا اعلان فرمایا جو فحاشی وبے حیائی پھیلانا چاہتے ہیں، ارشاد خداوندی ہے :
<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آَمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآَخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">ترجمہ بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیل جائے ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔(سورۃ النور۔19)
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> مذکورہ آیت کریمہ میں فحاشی وبے حیائی کی اشاعت سے وہ تمام چیزیں مراد ہوتی ہیں جو فحش وعریانیت بے حیائی وبدکاری کا ذریعہ ہو، خواہ فحش لٹریچر، فحاشی پر مشتمل کتابیں اور سی ڈیزپھیلائی جائیں یاعریاں یانیم عریاں تصاویرچسپاں کی جائیں یا بے حیائی پر مشتمل فلمیں اور ڈرامے بنائے جائیں یا حیاسوز یس یم یس ارسال کئے جائیں یا کسی بھی ذریعہ کو استعمال کرتے ہوئے بداخلاقی ، بے حیائی اور فحاشی کو عام کیا جائے۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> بے حیائی کی دعوت دینا ، فحاشی کا حکم دینا، شیطان کا طریقہ ہے ،قرآن کریم میں ارشاد ہے :
<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">ترجمہ:شیطان تویقینا بے حیائی اور گناہ کا حکم دیتا ہے (سورۃالنور،21)
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> شیطان اپنے پیروکاروں کو بدکاری وبے حیائی کی تلقین کرتا ہے ، اپنے متبعین کے لئے فحاشی کو حسین انداز میں دلکش بناکر پیش کرتا ہے ،نفس کو وہ بھلی اور اچھی معلوم ہوتی ہے لیکن وہ نہیں جانتا کہ دراصل شیطان نے اسے اپنے دام فریب میں لے لیاہے ، وہ نفس کی چالبازیوں کو تاڑنہ سکا۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> برائیوں سے بچنے سے متعلق اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَن<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">ترجمہ: اور تم بے حیائی کی چیزوں کے قریب مت جاؤ، ان سے جو ظاہر ہواور جو پوشیدہ ہوں۔(سورۃ الانعام۔151)
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں کسی ایک برائی سے نہیں روکا بلکہ تمام اقسام کی قولی وفعلی برائیوں ، اعلانیہ اور پوشیدہ طورپر کی جانے والی بدکاریوں سے اس انداز میں منع فرمایا کہ ان برائیوں کا ارتکاب توکجا اس کے قریب بھی مت جاؤ ،ارشاد الہی ہے:
<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> -
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> ترجمہ: اور تم زنا کے قریب مت جاؤ! یقیناوہ بڑی بے حیائی ہے اور نہایت براراستہ ہے -(سورۃ بنی اسرائیل ۔32)
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> نہ صرف بدکاری سے منع فرمایا بلکہ اس کے قریب جانے سے بازرکھا، اس کے اسباب ومحرکات سے روکا اور ہر اس قول وعمل سے منع فرمایا جو بدکاری کا ادنی سے ادنی سبب وذریعہ بن سکتے ہوں جیسے لڑکے او رلڑکیوں کا اختلاط بے محاباگفتگو، باہمی بے تکلفی وغیرہ ۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> جس طرح کسی قوم کے نیک وصالح افراد کے اخلاقی اقدار ، اعلی صفات کا اثر اس قوم کے ہر فرد پر پڑتا ہے ، وہ ان سے مستفید ومستفیض ہوتا ہے ،اسی طرح جب قوم میں اخلاقی فساد بپاہوتا ہے عفت وعصمت کی بیش قیمت دولت لٹائی جاتی ہے، حیاء کی چادر تارتارکی جاتی ہے تواس اخلاق سوز فضاء کی وجہ سے اس قوم کا ہر فرد بیما ر ہوتا ہے ، نئی نسل اس بے حیائی سے اس قدر متاثر ہوتی ہے کہ پھر انہیں اس مسموم فضاء سے نکالنے کے لئے تعلیم وتربیت کا ایک عرصہ درکار ہوتا ہے ۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> اسلام عفت وعصمت ،حیاء وپاکیزگی اور بلندئ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے ، دنیا کے تمام ذی شعور افراد اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ بے حیائی وبداخلاقی ، فحاشی وعریانیت تمام سماج ومعاشرہ کو تباہ و تاراج کردیتی ہے، معاشرہ وسماج کو ترقی وعروج تو محض حسن اخلاق وبلندئ کردار، طہارت وستھرائی اور حیاء وپاکیزگی سے ملتا ہے ، اسی لئے قرآن حکیم نے ہر قسم کی قولی وعملی برائیوں کے قریب تک جانے سے منع کیا ہے ، فحش گانے ، عریاں تصویروں ، فحش لٹریچر سب سے دور رہنے کی تعلیم دی ہے ، خلوت وجلوت، صبح ومساء، لیل ونہار، ہر گھڑی و ہرآن ، انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مخرب اخلاق ، حیاء سوزاعمال وافعال ، اقوال واحوال سے مکمل طور پر دور رہے ۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> یوم عاشقاں کے موقع پر جو بے حیائی وبدکاری کا بازارگرم رہتا ہے اس کو دین اسلام تو کجا کوئی تہذیب یافتہ شخص اور کوئی سنجیدہ فکر رکھنے والا ایک لمحہ کے لئے بھی گوارا نہیں کرسکتا ۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> اور اس طرح کی مذموم حرکتوں ہی کے نتیجہ میں مختلف قسم کے ایڈس وغیرہ مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو قوم علانیہ فحاشی وعریانی کا مظاہر ہ کرنے لگتی ہے اس میں طاعون ، وبا ئی بیما ریاں اور نت نئے ایسے ایسے امراض پھیل جاتے ہیں جن کا پہلے لوگوں نے نام بھی نہیں سنا تھا۔
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> سنن ابن ماجہ شریف میں حدیث پاک ہے: 
<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِى قَوْمٍ قَطُّ حَتَّى يُعْلِنُوا بِهَا إِلاَّ فَشَا فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَ<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">الأَوْجَاع<span lang="AR-SA" style="font-size: 22pt; font-family: "Traditional Arabic";">ُ الَّتِى لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِى أَسْلاَفِهِمُ الَّذِينَ مَضَوْا.
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> ترجمہ: جب کسی قوم میں فحاشی کا رواج بڑھتا ہے یہاں تک کہ وہ علانیہ بے حیائی کرنے لگتی ہے تو ان لوگوں کے درمیان طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جوان کے اسلاف کے زمانہ میں موجود نہیں تھیں- 
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">(سنن ابن ماجہ ،ابواب الفتن ،باب العقوبات ،حدیث نمبر:4155)
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";"> از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم
<span lang="ER" style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq";">شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد الہند
<span style="font-size: 22pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0";">www.ziaislamic.com