<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">اللہ تعالی نے جو عبادات ہم پر مقرر کئے ہیں ان کی ادائی میں ہمارے لئے جہاں اخروی فوائد ہیں وہیں دنیوی فوائد بھی ہیں،روزہ ارکان اسلام کا چوتھا رکن ہے،روزہ ایک ایسی عبادت ہے کہ جس کے ذریعہ روزہ دار کی تربیت ہوتی ہے،وہ نعمتوں کی قدردانی کرنے والابنتاہے،غریب ونادار،بھوک وفاقہ سے دوچار افراد سے متعلق غمگساری کا جذبہ پیدا ہوتاہے، روزہ کی برکت سے انسان صبر کا عادی ہوجاتاہے،صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے،پینے اور ازدواجی تعلقات سے رُ<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">کے رہنے کی وجہ روزہ دارکو صفت الہی سے کچھ مناسبت حاصل ہوتی اور وہ صفت الہی کے رنگ میں رنگ جاتا ہے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;"> ان حقائق کا اظہار حضرت ضياء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ  نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ و بانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام مسجد ابوالحسنات پھول باغ جہاں نما حیدرآباد میں بروز اتوار بعد نماز مغرب منعقدہ پانچ روزہ لکچرس کی پہلی نشست کے دوران فرمایا-  <o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">روزہ کے طبی وسائنسی فوائد بیان کرتے ہوئے حضرت ضياء ملت دامت برکاتہم العالیہ  نے فرمایا کہ انسانی جسم کی صحت کا مدار "معدہ"پر ہے،اگر نظام معدہ درست ہوتو سارا جسم تندرست رہتاہے،معدہ کے اندر مدافعانہ قوت ہوتی ہے،جو جسم انسانی سے بیماریوں کو دفع کرتی رہتی ہے،لیکن مسلسل کھانا ہضم کرنے کی وجہ سے معدہ کمزور ہوجاتاہے اسی لئےخالق کائنات نے روزہ کاحکم دیکر معدہ کے لئے راحت کا سامان فراہم کیاتاکہ وہ دیگر گیارہ مہینوں کے لئے تازہ دم ہوجائے اور ایک صالح قوت کا حامل ہوجائے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">دوران خطاب حضرت ضياء ملت دامت برکاتہم العالیہ  نے فرمایاکہ ہر عبادت کا بدلہ اللہ تعالی نے ثواب کی شکل میں مقرر کیا ہے لیکن روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا بدلہ خود خالق کائنات ہوجاتاہے اور روزہ دار کو اپنے دیدار سے مشرف کرتاہے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;"> روزہ کی حالت میں خاص طور پر برائيوں سے بچتے رہیں،مکروہات اور مشتبہات سے بھی اجتناب کریں،صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حدیث پاک ہے :جو<span lang="ER" dir="ltr" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;"> <span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">شخص روزہ کی حالت میں بے ہودہ باتوں سے نہيں بچتا اللہ تعالی کو کوئی<span lang="ER" dir="ltr" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;"> <span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">پرواہ نہيں کہ اس بندہ نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے<span dir="ltr" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">-<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Traditional Arabic"; color: black;"> عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ ، رضى الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : مَنْ لَمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّورِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِى أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ .<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">( صحیح بخاری ،حدیث نمبر:1903-)<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;"> روزہ کے شرعی احکام بیان کرتے ہوئے  آپ  نے فرمایا کہ اگر کوئي شخص سحری نہ کھائے اور صبح صادق کے بعد اٹھے تو وہ شخص اگر نصف نہار شرعی سے قبل روزہ کی نیت کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا،نہار شرعی صبح صادق سے غروب تک ہوتاہے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">روزہ کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ اور منجن کا استعمال مکروہ ہے،اگر اس کے ذرات حلق میں پہنچ جائيں تو ایسی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے،لہذا احتیاط کے بطور ٹوتھ پیسٹ اور منجن کے استعمال سے اجتناب ہی کرنا چاہئیے،سگریٹ نوشی  اوربیڑی نوشی کی صورت میں چونکہ دھواں حلق کے اندر چلا جاتا ہے اس لئے ان کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتاہے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">جدید مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے اگر روزہ رکھنا ضرر رساں ہوتو ایسی صورت میں صحت ہونے کے بعد ان روزوں کی قضاء کرلیں،چنانچہ اگر کوئی بلڈپریشریاشوگر کا مریض ہو جسے وقفہ وقفہ سے پانی اور کھانا ضروری ہو،یاکو‏ئي دمہ کا مریض ہوکہ ماہر ڈاکٹرس انہلر کا استعمال اس کے لئے ناگزير قرار دیتے ہوں توچونکہ انہلر کے ذریعہ دوا بھاپ کی شکل میں اندر پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جاتاہے،اسی لئے بحالت روزہ انہلر کا استعمال درست نہیں البتہ ایسےافراد  کے لئے شریعت اسلامیہ نے رخصت دی ہےکہ وہ صحت ہونے کے بعد ان روزوں کی قضا کرلے،اگر بلڈپریشر،شوگریادمہ کے مرض کی یہی کیفیت برقرار رہےاور مرض کے دفع ہونے کی امید نہ ہوتو ایسی صورت ميں ہر روزہ کے بدلہ ایک صدقۂ فطر بطور فدیہ دے-<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size: 20pt; font-family: "Alvi Nastaleeq v1.0.0"; color: black;">بلڈٹسٹ کے لئے اگر خون نکالاجائے تو اس سے روزہ نہيں ٹوٹتا،گلوکوس اور انجکشن کے بارے میں علماءکے دوقول ہیں،بعض حضرات کا کہنا ہےکہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور بعض حضرات کے مطابق اس سے روزہ نہيں ٹوٹتا،علماء کے مابین اختلاف اس بات پر مبنی ہے کہ گلوکوس اور انجکشن کے ذریعہ دوا یاغذا چونکہ طبعی منافذ" ،ناک کان حلق وغیرہ"کے علاوہ مقامات سے پہنچائی جاتی ہے اس لئے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،دیگر علماء مقصدیت پر نظر رکھتے ہوئے فرماتے ہیں کہ گلوکوس‏ اور انجکشن کی وجہ سے  چونکہ دوا اور غذا جسم کے اندر پہنچائی جاتی ہے،گوکہ وہ راست نہ پہنچتی ہو تب بھی وہ غذائیت یا دوا ہونے کی وجہ سے بدن کے لئے تقویت، صحت وتندرستی کے باعث ہوتی ہے،اسی لئے اس سے روزہ ٹوٹ جاتاہے،علاوہ اس کےمعدہ میں جو دوا یا غذا پہنچتی ہے وہ ہضم ہوکر بدن ہی کو تقویت پہنچاتی ہے اسی لئے گلوکوس اور انجکشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،احتیاط کا تقاضہ یہی ہے کہ بحالت روزہ گلوکوس اور انجکشن سے گریز کریں-<o:p></o:p>