<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq"; color: #c00000; font-size: 22pt" lang="AR-SA">حضرت سید نا سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ<span style="font-family: "Alvi Nastaleeq"; color: #c00000; font-size: 16pt" dir="ltr"><o:p></o:p>
<span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"" lang="AR-SA">آپ کی شان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے سلمان ہمارے اہل بیت سے ہیں آپ نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے لوگو!دنیا سے اس قدر لو ، جتنا ایک سوار ضروری توشہ ساتھ لیتا ہے اکثر آپ فرمایا کرتے تھے دنیا پر مٹنے والو!سونچو تو یہ کیسی تعجب خیز بات ہے کہ تم لا نبی چوڑی امیدوں میں لگے ہوئے ہو حالانکہ موت تمہارے پیچھے پڑی ہوئی ہے ، تم غافل ہو وہ غافل نہیں ہے تم ہمیشہ شادان فرحان رہتے ہو مگر کبھی تم نے یہ بھی سونچا کہ تمہارا رب تم سے خوش ہے یا ناراض ، آپ کی وفات  <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; mso-bidi-language: FA" lang="FA">۳۳<span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"" lang="FA"> <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"" lang="AR-SA">؁  میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ہوئی ، اس وقت آپ کی عمر شریف ڈھائی سو سال کی تھی اپنی زندگی میں آپ نے عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ ، سے فرمایا تھا کہ میں اور تم دونوں میں جو پہلے مرے وہ دوسرے کے خواب میں آکر مرنے کے بعد جو کچھ اس پر گزرے اس سے خبردے ، عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کیا <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; mso-bidi-language: ER" lang="ER">یہ<span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"" lang="AR-SA"> مردے سے ہوسکتا ہے ؟ کہ جس کے خواب میں چاہے جائے ، آپ نے فرمایا ہاں مسلمان زمین وآسمان میں جہاں چاہے جاسکتا ہے ، کافر محبوس ہوکر ایک ہی جگہ پڑا رہتا ہے ، عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان کی وفات ہوگئی تو ایک روزمیں قیلولہ کررہا تھا خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ سلمان تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ، میں نے کہا وعلیکم السلام اور پوچھا کہ جناب اللہ تعالی نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ وہ کریم نہایت لطف وکرم سے پیش آیا، بس دو کام مجھ کواس مشکل وقت میں کام آئے ، ایک توکل کرنا اور دوسرا راضی بفضاء الٰہیٰ رہنا۔<span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"" dir="ltr"><o:p></o:p>