خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ عزیزاں رامیتی رحمۃ اللہ علیہ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے جلیل القدر بزرگ ہیں-
آپ کے احوال مبارکہ و مناقب عالیہ کے بیان میں حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے یوں رقم فرمایا :
آپ کو خضرعلیہ السلام نے فرمایا تھا کہ اس زمانے کے شیخ کامل خواجہ محمود انجیر فغنوی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جب سے آپ نے یہ سنا پھر کبھی انجیر فغنوی قدس سرہ کی خدمت اورحاضر باشی کو نہ چھوڑا –
آپ سے عجیب عجیب کرامات ظاہر ہوئے ،رکن الدین علاؤالدولہ سمنانی قدس سرہ آپ کے ہمعصر ہیں-
آپ بھی ذکر جہر ی کیا کرتے تھے ، مگر مبتدی کے لئے ذکر جہری اور منتہی کے واسطے ذکر خفی مناسب خیال فرماتے تھے- کسی نے آپ سے پوچھا ایمان کیا چیز ہے؟ فرمایا کندن وپیوستن یعنی ازدنیا کندن بحق پیوستن دنیا سے لوٹ پھوٹ کر خدا کے ہوجانا –
آپ فرمایا کرتے تھے کہ:
صاحبو! کہتے وقت اور کھاتے وقت نفس کو قابومیں رکھو، اکثر وہ اسی وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے ، ایک روز فرمایا: ازل سے عالم شریعت کی ابتداء ہے ، اس میں قیل وقال ہوسکتا ہے ، ا س لئے
الست بربکم
(کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں)
کا قالوا بلیٰ (سبھوں نے کہا بے شک تو ہمارا رب ہے)
سے جواب دیاگیا – ابد سے عالم حقیقت کا آغاز اس میں قیل وقال نہیں ، اس لئے
لمن الملک اليوم کا جواب کسی نے نہ دیا –
وصال مبارک:
آپ کا وصال مبارک 28 ذو القعدہ 731 ھ میں ہوا- آپ کے وصال مبارک سے متعلق حضرت محدث رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرما ہیں:
انتقال کے بعد بھی اپنی فیض رسانی کی طرف اس شعر سے آپ نے اشارہ فرمایا :
خواہی مدد از روح عزیزاں یابی
پا ازسرخود ساز دیبا رامتین
وصال مبارک کے وقت آپ کی عمر شریف (130) سال کی تھی ، آپ تاریخ وفات یہ ہے :
ابیات:
ہفت صدو پا نزدہ زہجرت بود
بست وہشتم زماہ ذی القعدہ
کاں جنید زماں وشبلی وقت
دیں سرارفت درپس پردہ
بعضوں نے کہا ہے کہ آپ کا سن وفات 731ھ ہے اورآپ کی قبرشریف خوارزم میں زیارت گاہ خلائق ہے ۔
(ماخوذ از : گلزار اولیاء
حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ