طواف کی سات(7) قسمیں ہیں:
(1) طواف قدوم -
(2) طواف زیارت-
(3) -طواف وداع
(4) -طواف عمرہ
(5) -طواف نفل
(6) طواف تحیۃ المسجد-
(7) -طواف نذر
(1) -طواف قدوم :
یہ طواف آفاقی ، حج افراد کرنے والوں اور حج قران کرنے والوں کے لئے سنت ہے- ا سکو طواف تحیۃ اور طواف اللقاء بھی کہتے ہیں-
-(2) طواف زیارت :
اس کو طواف رکن،طواف واجب اور طواف یوم النحر بھی کہتے ہیں
یہ حج کا رکن ہے ، اسکے بغیرحج پورا نہیں ہوتا
اس کا وقت 10!ذی الحجہ کی صبح صادق سے 12 ذی الحجہ تک ہے ، تاخیر کرنے سے دم واجب ہوتا ہے۔
(3) طواف وداع
اس کو طواف صدر اور طواف رخصت بھی کہتے ہیں - یہ آفاقی پر واجب ہے – اس کا اول وقت طواف زیارت کے بعد ہے اور آخر وقت تمام عمر ہے لیکن مکہ مکرمہ سے رخصت ہوتے وقت کرنا بہتر ہے-
(4) طواف عمرہ-
یہ طواف عمرہ میں فرض ہے –
(5) طواف نفل-
یہ جس وقت چاہے کیا جاسکتا ہے آفاقی کے لئے نماز نفل پڑھنے کی بجائے نفل طواف کرنا افضل ہے طواف کی سعادت کہیں اور نصیب نہ ہوگی اس لئے مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران مسجد حرام میں زیادہ سے زیادہ طواف کرنے کی کوشش کی جائے-
(6) طواف تحیۃ المسجد-
یہ مسجد حرام شریف میں داخل ہونے والے کے لئے مستحب ہے-
(7) طواف نذر-
یہ اس نذر ماننے والے پر واجب ہوتاہےجو طواف کرنے کی نذر مانے-
نوٹ:ہر طواف کے بعد دو رکعت نماز(واجب الطواف) ادا کرنا فقہ حنفی کی رو سے واجب ہے