Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

روزہ کے طبی ومعاشرتی فوائد


روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک عظیم رکن ہے :
ہجرت کے دوسرے سال ماہ شعبان المعظم میں رمضان کے روزے فرض کئے گئے ۔ سورہ بقرہ کی آیت نمبر:183، میں ارشاد ربانی ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ -
اے لوگو تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔
سورہ بقرہ کی ایک اور آیت مبارکہ میں ہے ۔
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآَنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ- (سورۃ البقرہ ۔185)
رمضا ن وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیااس حال میں کہ وہ لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں حق و باطل میں تمیز پیدا کرنے والی روشن دلیلیں ہیں ۔ تم میں سے جو کوئی اس مہینہ کو پائے وہ اس کے روزہ رکھے۔
دین اسلام کے ہر حکم میں انسان کے لئے دنیا و آخرت کی سعادت مندی اور کئی فوائد مضمر ہوتے ہیں ۔
روزہ کے فوائد :
روزہ جہاں اخروی لحاظ سے باعث اجر و ثواب ہے وہیں روزہ کے طبی معاشرتی و اجتماعی فوائد بھی ہیں ۔
معاشرتی فوائد :
روزہ کے معاشرتی و اجتماعی من جملہ فوائد کے ایک یہ ہے جب معاشرے کے مالدار افراد روزہ رہ کر بھوک و پیاس کی سختی کو برداشت کریں گے تو انہیں بھوک و پیاس کی شدت کا احساس ہوگا اس طرح وہ محتاج ، تنگ دست افراد کی ضرورت کو سمجھ سکیں گے اور ان کی طرف دست تعاون دراز کریں گے اس طرح معاشرہ اخوت و بھائی چارگی کا گہوارہ بن جائے گا۔
طبی فوائد:
طبی لحاظ سے روزہ کے کئی فوائد ہیں ۔ باضابطہ روزہ رکھنے سے انسانی صحت ہمیشہ برقرار رہتی ہے ۔ طبی ماہرین کا بیان ہے کہ معدہ کو طویل وقت تک غذا سے خالی رکھنا جسمانی کئی امراض کا علاج ہے اسی طرح بھوک کی وجہ سے معدہ کے فاسد مادے زائل ہوجاتے ہیں ۔
علاوہ ازیں روزہ انسان کو درپیش ہونے والے کئی امراض کا موثر ذریعہ علاج ہے ۔ بلڈ پریشر، نظام ہاضمہ، شوگر اور اس جیسے کئی عوارض جسمانیہ کی روک تھام کیلئے بے حد مفید ہے۔