Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی عظمت اور مقبولیت


حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی عظمت اور مقبولیت

حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کا نسب مبارک خلیفہ دوم حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے۔

آپ کے فیض سے ایک عالم مستفید ہورہا ہے،آپ مجدد الف ثانی بھی ہیں اور قیوم زمانی بھی،صاحب اشارات ومعانی بھی ہیں اور کاشف رموز سبع مثانی بھی۔

آپ کے سلسلۂ عالیہ میں علماء، محدثین، فقہاء اور اولیاء ہوئے ہیں:

فن تفسیر میں علامہ شہاب الدین محمود حسینی آلوسی رحمۃ اللہ علیہ ،صاحب تفسیر روح المعانی

علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ ‘صاحب تفسیر مظہری

علم حدیث میں‘حضرت محدث دکن ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ، صاحب زجاجۃ المصابیح

علم فقہ میں ‘علامہ علاء الدین ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ‘صاحب رد المحتار

نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

عقیدہ کی تصحیح کے اعتبار سے آپ کی بڑی خدمات ہیں،ہر مکتب فکر کے افراد کے پاس آپ کی ذات مسلمہ حیثیت رکھتی ہے،آپ کی ذات سب کے لئے نقطۂ اتحاد ہے۔

حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ تعلیمات میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی Ú©Û’ حبیب ہیں،آپ Ú©ÛŒ اتباع کرنے والے خواہ ان Ú©ÛŒ حیثیت Ú©Ú†Ú¾ بھی ہوآپ Ú©ÛŒ اتباع Ú©ÛŒ برکت سے وہ اللہ تعالی Ú©Û’ محبوب ہوجاتے ہیں۔ آپ  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ آلہ وسلم محب بھی ہیں اور محبوب بھی،آپ Ú©ÛŒ مُحبِّیت ومحبوبیت آپ Ú©Û’ مبارک نام ہی سے ظاہر ہورہی ہے،اسم مبارک’’محمد‘‘میں دو’’میم‘‘ہیں،ایک ’’میم‘‘محبیت کا ہے اور دوسرامحبوبیت کا ہے۔

مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ علم ومعرفت کے ابرکرم بن کر برسے جس سے عرب وعجم سب سیراب ہوئے ہیں۔

حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی تشریف آوری سے پانچ سو سال قبل حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے بشارت دی تھی کہ جب تشریف لائیں گے تو ہر طرف آپ کی عظمت کا ڈنکا بجے گا،چار سوآپ کے نور کے اجالے ہوں گے۔

از:ضياء ملت حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر