Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

ماہ رمضان کا استقبال کیسے ہو؟


بیہقی شعب الایمان اور مشکوۃ المصابیح میں حدیث مبارک ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اخیر شعبان میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان استقبال رمضان پر تفصیلی خطبہ ارشاد فرمایا جس میں حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے رمضان کی فضیلت ،روزوں کی فرضیت ،تراویح کی اہمیت اورشب قدر کی افضلیت بیان فرماتے ہوئے صبر ، ہمدردی وغمگساری، ایثار وقربانی اور اپنے ماتحتوں پر نرمی کرنے کا حکم فرمایا- علاوہ ازیں الغنیۃ لطالبی طریق الحق میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :وعن انس بن مالک رضی اللہ عنہ انہ قال کان اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا نظروا الی ھلال شعبان اکبوا علی المصاحف یقرء ونھا واخرج المسلمون زکوۃ اموالھم لیتقوی بھا الضعیف والمسکین علی صیام شہر رمضان و دعا الولاۃ اھل السجن فمن کان علیہ حد اقاموہ علیہ والاخلوا سبیلہ وانطلق التجار فقضوا ما علیھم و قبضوا مالھم حتی اذا نظروا الی ھلال رمضان اغتسلوا واعتکفوا۔ ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام جب ماہ شعبان کا چاند دیکھتے تو قرآن شریف کو سینہ سے لگائے رہتے اور تلاوت میں مصروف رہتے ، مسلمان اپنے اموال کی زکاۃ نکالتے تاکہ کمزور اور مسکین اس کو حاصل کرکے ماہ رمضان کے روزہ رکھنے پر قوت حاصل کرے ،حکام و ذمہ داران ،قیدیوں کو طلب کرتے اور ان میں جوحدشرعی کے مستحق تھے، ان پر حد جاری کرتے، ورنہ ان کورہاکردیتے تاجر حضرات اپنے ذمہ جو حقوق ہیں انہیں ادا کردیتے اور جو چیزیں وصول طلب تھیں انہیں حاصل کرلیتے حتیٰ کہ جب رمضان کاچانددیکھ لیتے تو غسل کرکے اعتکاف کااہتمام کرتے۔(الغنیۃ لطالبی طریق الحق ج1، ص 188) از:حضرت مولانا مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

: In Inpage format..