Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ


قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت تمام علوم کا سرچشمہ ہے،قرآن کریم واحادیث مبارکہ کا یہ اعجاز ہے کہ ان سے ہزاروں علوم کی نہریں جاری ہیں،قرآن کریم‘ہدایت کی کتاب ہونے کے ساتھ ہزاروں علوم کا سرچشمہ ہے،فصاحت وبلاغت کے اعلی معیار پر ہے ،اس میں ایسی حلاوت ہے کہ منکرین بھی اس کو سننے کے لئے مضطرب ہوجاتے تھے۔ادیب‘اپنے فنِ ادب کے لحاظ سے اسے دیکھتا ہے تو سیراب ہوتا ہے،تاریخ داں اپنی نظر سے دیکھتا ہے تو اسے اس کے فن کے لحاظ سے رہنمائی ملتی ہے۔

دنیا والوں سے پاس حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد سے تاریخ مرتب ہے ،اس سے پہلے والے دور کو ماقبل مسیح کہہ دیا جاتا ہے لیکن قرآن کریم نے علم تاریخ پر احسان کیا کہ اس نے حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق بلکہ اس سے پہلے کی تاریخ کو بھی بیان کیا ہے۔

علم الحساب کو بھی قرآن کریم نے مالامال کیا،علم فرائض (میراث)کے ذریعہ جو ضابطے بیان کئے ہیں آج کی ترقی یافتہ دنیا بھی ایسا ضابطہ پیش نہیں کرسکتی۔

ہر فن والے نے قرآن کریم کو اپنے فن کے اعتبار سے دیکھا ہے لیکن سب سے اعلی اعتبار یہ ہے کہ کلام(قرآن)کو کلیم کے اعتبار سے دیکھا جائے۔

www.ziaislamic.com