Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

ماہ رمضان المبارک کی فضیلت وعظمت پرمشتمل پچیس 25 احادیث شریفہ


ماہ رمضان المبارک کی فضیلت وعظمت پرمشتمل پچیس 25 احادیث شریفہ

(1) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت  ÛÛ’ کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:  Ø¬Ø¨ رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان Ú©Û’ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ØŒ جہنم Ú©Û’ دروازے بند کردئیے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دئیے جاتے ہیں۔ (صحیح بخاری وصحیح مسلم) 

 (2)حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ Ùˆ الہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ سحری کا کھانا کھاؤ اس لئے کہ سحری Ú©Û’ کھانے میں برکت ہے-( صحیح بخاری وصحیح مسلم )

(3)حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا : جو شخص رمضان میں روزہ دار Ú©Ùˆ افطار کرائے تو یہ اس Ú©Û’ گناہوں Ú©Û’ لئے مغفرت ہے اور اُس Ú©ÛŒ گردن Ø¢Ú¯ سے آزاد کردی جائے Ú¯ÛŒ اور اس افطار کروانے والے Ú©Ùˆ ایسا ہی ثواب ملے گا جیسا روزہ رکھنے والے Ú©Ùˆ ملے گا بغیر اس Ú©Û’  کہ اُس Ú©Û’ اجر میں سے Ú©Ú†Ú¾ Ú©Ù… ہو۔(بیہقی‘ شعب الایمان)

(4)سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص رمضان کی راتوں میں بحالتِ ایمان واخلاص قیام کرے اس کے گذشتہ گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم )

(5)حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا :رمضان یہ وہ مہینہ ہے کہ اس کا پہلا حصہ رحمت ہے‘ اور اس کا درمیانی حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ  Ø¬ÛÙ†Ù… سے آزادی  ÙˆØ§Ù„اہے‘ جو اپنے غلام پر اس مہینہ میں تخفیف کرے یعنی کام میں Ú©Ù…ÛŒ کرے اللہ تعالیٰ اُسے بخشدے گا اور جنہم سے آزاد فرمادے گا۔ (بیہقی‘ شعب الایمان)

(6)حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ Ùˆ اٰلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جنت Ú©Û’ آٹھ دروازے ہیں‘ جن میں سے ایک دروازے کا نام ریان  ہے اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی  داخل ہوں Ú¯Û’Û” (صحیح بخاری وصحیح  Ù…سلم )

(7)حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ Ùˆ اٰلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ  روزہ اور قرآن یہ دونوں روزہ دار بندوں Ú©ÛŒ شفاعت کریں گے‘روزہ کہے گا: ائے پروردگار !میں Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ دن میں کھانے پینے اور خواہشات Ú©ÛŒ تکمیل سے روک رکھا تھا‘ تو اس روزہ دارکے حق میں میری شفاعت قبول فرما- اور قرآن کہے گا: ائے پروردگار میں Ù†Û’ اس Ú©Ùˆ رات Ú©ÛŒ نیند سے روک رکھا تھا،تو اس Ú©Û’ حق میں میری شفاعت قبول فرما –اور ان دونوں Ú©ÛŒ شفاعت قبول Ú©ÛŒ جائے گی۔ ( بیہقی شعب الایمان )

(8)حضرت سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ  Ø­Ø¶Ø±Øª رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ Ùˆ الہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ لوگ اس وقت تک بھلائی میں رہیں گے‘ جب تک وہ افطار میں جلدی کریں Ú¯Û’(یعنی آفتاب Ú©Û’ غروب ہوتے ہی افطار کریں Ú¯Û’) ( صحیح بخاری وصحیح مسلم )

(9) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے حضرت نبی اکر م صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان میں بیس (20) رکعات تراویح اور وتر ادا فرمائی۔(سنن کبری للبیھقی ،، مصنف ابن ابی شیبۃ،معجم اوسط طبرانی ، مجمع الزوائد)

(10) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے آخر دن وعظ میں ارشاد فرمایا: ائے لوگو! تمہارے پاس عظمت والا برکت والا مہینہ آیا ہے‘یہ وہ مہینہ ہے جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے-(بیہقی‘ شعب الایمان)

 (11) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت آپ فرماتے  ÛÛŒÚº کہ رمضان کا مہینہ شروع ہواتو حضور  Ø§Ú©Ø±Ù… صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا: یہ وہ مہینہ ہے جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ‘ جو اس سے محروم رہا وہ ہر چیز سے محروم رہا اور اس Ú©ÛŒ خیر سے وہی محروم ہوگا جومکمل محروم ہے۔ (ابن ماجہ)

(12)  حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سب قیدیوں Ú©Ùˆ رہا فرمادیتے اور ہر سائل Ú©Ùˆ عطا فرماتے۔ (بیہقی )

(13) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رمضان کی آخر شب میں اِس اُمت کی مغفرت ہوتی ہے‘ عرض کیا گیا: کیا وہ شب قدر ہے؟ آپ نے ارشادفرمایا: نہیں! لیکن کام کرنے والے کو اُس وقت مزدوری پوری دی جاتی ہے جب وہ کام پورا کرلے۔ (مسندامام احمد)

(14) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  Ø§Ø±Ø´Ø§Ø¯ فرماتے ہیں کہ آدمی Ú©Û’ ہر نیک کام کا بدلہ دس سے سات سو تک دیا جاتا ہے‘ اللہ تعالیٰ Ù†Û’ فرمایا: سوائے  Ø±ÙˆØ²Û’ Ú©Û’!کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور اس Ú©ÛŒ جزا میں دوں گا – (صحیح بخاری وصحیح مسلم) 

(15)حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں(1) ایک افطار کے وقت (2)اور ایک اپنے رب سے ملنے کے وقت –(صحیح بخاری وصحیح مسلم)

(16) حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:روزہ دار کے منہ کی بو، اللہ تبارک وتعالی کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے -(صحیح بخاری وصحیح مسلم)

(17)حضور  Ø§Ú©Ø±Ù… صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشاد  ÙØ±Ù…ایا: روزہ سپر (ڈھال) ہے اور دوزخ سے حفاظت کا مضبوط قلعہ۔ (مسندامام احمد، بیہقی)

(18) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا: اگر کسی Ù†Û’ ایک دن کا نفل روزہ رکھا اور اگر اسے زمین بھر سونا دیا جائے تب بھی اُس کا ثواب پورا نہ ہوگا‘ اُس کا ثواب تو قیامت ہی Ú©Û’ دن ملے گا۔ (مسند ابو یعلی ،معجم  Ø·Ø¨Ø±Ø§Ù†ÛŒ)

(19)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’  Ø§Ø±Ø´Ø§Ø¯ÙØ±Ù…ایا: ہر چیز Ú©ÛŒ  Ø²Ú©ÙˆÙ°Ûƒ ہے اور بدن Ú©ÛŒ زکوٰۃ روزہ ہے Û” (سنن ابن ماجہ)

(20)حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے‘ انہوں Ù†Û’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کسی عمل کا Ø­Ú©Ù… فرمائیے‘آپ Ù†Û’ ارشاد فرمایا: روزہ Ú©Ùˆ لازم کرلو کہ اس Ú©Û’ برابر کوئی عمل نہیں‘ انہوں Ù†Û’ عرض کیا: مجھے کسی عمل کا Ø­Ú©Ù… فرمائیے‘ ارشاد فرمایا: روزہ Ú©Ùˆ لازم کرلو کہ اس Ú©Û’ برابر کوئی عمل نہیں‘ انہوں Ù†Û’ پھر وہی عرض کیا‘ تو حضور نےوہی جواب عنایت فرمایا۔ (سنن نسائی،صحیح  Ø§Ø¨Ù† خزیمہ ،حاکم)

(21)حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشادفرمایا: جو بندہ اللہ Ú©ÛŒ راہ میں ایک دن روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اس Ú©Û’ چہرہ Ú©Ùˆ دوزخ سے ستر برس Ú©ÛŒ راہ دور فرمادے گا۔ (صحیح بخاری‘حیح مسلم‘جامع  ØªØ±Ù…Ø°ÛŒ ،سنن نسائی)

(22)حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد  ÙØ±Ù…اتے ہیں: روزہ دار Ú©ÛŒ دعا افطار Ú©Û’ وقت رد نہیں Ú©ÛŒ جاتی۔ (بیہقی)

(23)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں :تین اشخاص کی دعا رد نہیں کی جاتی‘ (1)روزہ دار جس وقت افطار کرتا ہے‘ (2) عادل وانصاف پسند بادشاہ اور(3) مظلوم کی دعا۔ (مسندامام احمد‘جامع ترمذی‘ سنن ابن ماجہ‘ صحیح ابن خزیمہ ،صحیح ابن حبان)

(24)حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں‘ میری امت Ú©Ùˆ ماہ رمضان سے متعلق پانچ باتیں دی گئیں ہیں-(1) جب رمضان Ú©ÛŒ پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ عزوجل اُن Ú©ÛŒ طرف نظر رحمت فرماتا ہے اور جس Ú©ÛŒ طرف وہ نظر  Ø±Ø­Ù…ت فرمائے گا اُسے کبھی عذاب نہ کرے گا‘ (2) شام Ú©Û’ وقت اُن Ú©Û’ منہ Ú©ÛŒ بو اللہ Ú©Û’ نزدیک مشک سے زیادہ اچھی ہے‘ (3) ہر دن اور رات میں فرشتے ان Ú©Û’ لئے استغفار کرتے ہیں-(4) اللہ تبارک وتعالی جنت Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… فرماتا ہے: تیار ہوجا اور میرے بندوں Ú©Û’ لئے مزین ہوجا(5) جب آخر رات ہوتی ہے تو اُن سب Ú©ÛŒ مغفرت فرمادیتا ہے- (بیہقی)

(25) حضرت ابو مسعود غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت  ÛÛ’ کہ حضور  Ø§Ú©Ø±Ù… صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا: اگر بندوں Ú©Ùˆ معلوم ہوتا کہ رمضان کیا چیز ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ پورا سال رمضان ہی ہو۔( صحیح ابن خزیمہ)

از:ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر وانوار العلوم ابو الحسنات