Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

کامیاب کون؟


کامیاب کون؟

     ہر انسان Ú©ÛŒ دلی آرزو وقلبی تمنا یہی ہوتی ہے کہ کامیابی اس کا مقدر بن جائے ،دنیا میں باعزت وباوقار زندگی گزارے اور آخرت میں بامراد اور سرخرو ہوجائے،کامیابی وفلاح Ú©Û’ حصول Ú©Û’ لئے وہ تگ ودو کرتا ہے،صبح ومساء اپنی تمام تر توانائیاں اسی Ú©Û’ حصول Ú©Û’ لئے صرف کرتا ہے،لیکن حقیقی طور پر فلاح اس وقت محقق ہوگی ،کامیابی اس وقت مقدر بنے Ú¯ÛŒ جبکہ قرآن کریم Ú©Û’ بیان کردہ اصول Ú©Û’ موافق عمل کیا جائے۔

کامیابی وکامرانی ،فلاح ونجاح کے حصول کے اصول بیان کرتے ہوئے اللہ نے ارشاد فرمایا:

فَالَّذِينَ آَمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ .

ترجمہ:پس وہ لوگ جو اس(نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) پر ایمان لائیں،اور ان کی تعظیم کریں،اور ان کی نصرت ودفاع کریں اور اس نور کی اتباع کریں جو ان کے ساتھ نازل کیا گيا ہے تو یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں-(سورۃ الاعراف:157)۔

فلاح وکامیابی کے حصول کی شرائط میں "ایمان"شرط اول ہے،"حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعظیم وتوقیر"شرط دوم ہے،"آپ کا دفاع اور آپ کے دین کی نصرت "شرط سوم ہے اور "آپ کی اتباع وپیروی " کوشرط چہارم قرار دیا گياہے۔

کامیابی وفلاح کی ان شرا‏ئط پر عمل آوری کے لئے حضرات صحابۂ کرام رضي اللہ تعالی عنہم کی بابرکت زندگی،ان کا ایمان راسخ،پاکیزہ کردار،اور ان کی 'ذات رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے بے انتہاء محبت ،والہانہ عقیدت ،آپ کی پیروی وفرمانبرداری،اطاعت واتباع بہترین نمونہ اور امت کے لئے مشعل راہ ہے۔

سورۂ بقرہ کی آیت نمبر "137"میں اللہ تعالی نے صحابۂ کرام کے ایمان کو امت کے لئے معیار اور کسوٹی قرار دیا ہے،ارشاد الہی ہے:

فَإِنْ آَمَنُوا بِمِثْلِ مَا آَمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا .

ترجمہ:اگر وہ لوگ بھی اس طرح ایمان لائیں جیساکہ (ائے صحابہ)تم ایمان لائے ہو تو وہ ہدایت پالینگے-(سورۃ البقرۃ:137)

صحابۂ کرام نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت وتوقیر ،ادب وتکریم کا ایسا اعلی نمونہ پیش کیا کہ تاریخ میں جس کی نظیر نہيں ملتی۔

 

www.ziaislamic.com