Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

تلاوت قرآن فضائل وبركات


تلاوت قرآن فضائل وبركات

 Ø¬Ùˆ شخص قرآن شریف پڑھتا یا سنتا ہے اس Ú©Û’ نامۂ اعمال میں ’’ایک حرف‘‘ Ú©Û’ بدلے دس نیکیاں Ù„Ú©Ú¾ÛŒ جاتی ہیں‘ اور دس گناہ مٹادئے جاتے ہیں اور دس درجے بڑھائے جاتے ہیں۔

 Ù…عنی سمجھ کر Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©ÛŒ صورت میں اس کا دہ چند (دس گنا زیادہ) اجر وثواب ملتا ہے‘ اور نماز میں بیٹھ کر قرآن Ù¾Ú‘Ú¾Û’ یا سنے تو فی حرف پچاس (50) نیکیوں کا ‘اور کھڑا ہوکر Ù¾Ú‘Ú¾Û’ یا سنے تو سو(100) نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔

( قرآن شریف کے کل حروف تین لاکھ تیئیس ہزار چھ سو اکہتر ہیں‘جیساکہ امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے "الاتقان فی علوم القرآن "میں لکھا ہے:

 ÙˆØ¬Ù…يع حروف القرآن ثلاثمائة ألف حرف وثلاثة وعشرون ألف حرف وستمائة حرف وواحد وسبعون حرفا۔(الاتقان)

 Ù‚رآن Ú©Û’ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والو!دولت مفت لٹ رہی ہے لوٹ لو! جس قدر کہ تمہارے دامن میں گنجائش ہو۔
اگر آپ Ú©Ùˆ یہ آرزو ہے کہ تمام دنیا Ú©Û’ مسلمان جیسا بیت اللہ شریف جاتے ہیں اسی طرح آپ Ú©ÛŒ قبر Ú©ÛŒ زیارت Ú©Û’ لئے فرشتے Ú†Ù„Û’ آئیں تو وہ حدیث  Ø´Ø±ÛŒÙ سنو، جو خطیب بغدادی اور ابو نعیم اصبہانی اور امام جلال الدین سیوطی رحمہم اللہ تعالیٰ Ù†Û’ روایت Ú©ÛŒ ہے کہ فرمایا جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ’’ابو ہریرہ! قرآن سیکھو اور لوگوں Ú©Ùˆ سکھاؤ! قرآن پڑھتے‘ سنتے اور سناتےرہو Ú¯Û’ تو فرشتے تمہاری قبر Ú©ÛŒ زیارت Ú©Ùˆ ایسے آئیں Ú¯Û’ جیسے لوگ کعبہ Ú©ÛŒ زیارت Ú©Ùˆ آتے ہیں‘‘۔

     عَنْ أَبِىْ هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لِىْ رَسُوْلُ اللهِ  ØµÙŽÙ„Ù‘ÙŽÙ‰ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ عَلِّمِ النَّاسَ الْقُرْانَ وَتَعَلَمّْهُ فَإِنَّكَ اِنْ مُتَّ وَأَنْتَ كَذَلِكَ زَارَتِ الْمَلَائِكَةُ قَبْرَكَ كَمَا يُزَارُ الْبَيْتُ الْعَتِيْقْ۔

     ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے،آپ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’  مجھ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ہریرہ!لوگوں Ú©Ùˆ قرآن سکھاتے رہو اور سیکھتے رہو،کیونکہ اسی حال اگر تمہيں موت آجائے تو فرشتے تمہاری قبر Ú©ÛŒ اس طرح زیارت کریں Ú¯Û’ جیسے کعبۃ اللہ شریف Ú©ÛŒ زيارت Ú©ÛŒ جاتی ہے۔

(جامع الاحادیث للسیوطی،مسند أبى هريرة،حدیث نمبر: 42659۔ كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال ،حرف العين كتاب العلم من قسم الأفعال،باب في فضله والتحريض عليه،حدیث نمبر: 29377)

 Ø§Ø³ سے زیادہ آپ اور کیا مرتبہ چاہتے ہیں؟

 Ù‚رآن کریم کعبہ سے بھی افضل ہے‘ کعبہ Ú©ÛŒ حفاظت ابابیل سے کرائی گئی‘ قرآن Ú©ÛŒ حفاظت خود ربّ جلیل فرماتاہے: ’’وَاِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ‘‘۔
     قیامت Ú©Û’ قریب قرآن شریف اور کعبۃ اللہ دونوں اس عالم سے اٹھالئے جائیں گے‘ دیکھنا یہ ہے کہ جب دنیا سے یہ دونوں اٹھالئے جائیں Ú¯Û’ تو ان Ú©Ùˆ دنیا سے جدا کرنے والا کون ہوگا؟ اسی سے آپ Ú©Ùˆ ان دونوں Ú©Û’ مراتب کا فرق معلوم ہوسکے گا۔

ایک حبشی غلام کعبۃ اللہ کو ڈھاکر زمین کے برابر کردے گا‘ قرآن کریم کو جبرئیل علیہ السلام اٹھاکر لے جائیں گے۔
سچ فرمائیے! اس شان کا قرآن 'کیا ہم کو اسی لئے ملا ہے کہ ہم اس کو طاق میں رکھ چھوڑیں؟

 Ø¬Ùˆ شخص خدائے تعالیٰ Ú©ÛŒ نعمت Ú©ÛŒ قدر نہ کرے کہئے اس Ú©ÛŒ کیا سزا ہے؟

 Ø¢Ø®Ø±Øª Ú©Û’ علاوہ دنیا میں بھی ذلیل Ùˆ خوار اور مختلف قسم Ú©ÛŒ مصیبتوں میں مبتلا کردیا جاتا ہے۔

 Ø§Ø¦Û’ قرآن Ú©Û’ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘Ù†Û’ والو! اگر دنیا اچھی چاہتے ہوتو قرآن پر عمل کرو! ورنہ دنیا میں بھی عذاب آتا ہے‘ دنیا تو یوں برباد ہوجائے گی‘ ساتھ ہی ساتھ آخرت بھی‘ پھر ایک دن قبر میں جانا ہے‘ وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم Ú©Û’ مزار مقدس تک دریچہ Ú©Ú¾Ù„Û’ گا‘ قرآن شکایت کرے گا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !اس ظالم Ù†Û’ دنیا میں مجھے Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیاتھا‘ اس وقت کیا جواب دو Ú¯Û’ØŸÛ”
جب بندہ قرآن مجید پڑھنا چاہتا ہے تو شیطان ایڑی چوٹی کا زور لگادیتا ہےتاکہ وہ قرآن کریم Ù¾Ú‘Ú¾ نہ سکے، اس لئے کہ" بِسْمِ اللّٰہِ" کہتے ہی ذکرِ الٰہی کا‘ " اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ " سے شکر کا‘" الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ " سے امید کا‘" مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ " سے خوف کا‘" اِیَّاکَ نَعْبُدُ ÙˆÙŽ اِیَّاکَ نَسْتَعِینُ " سے اخلاص کا‘" اِھْدِنَا الصِّرَاطَ المُسْتَقِیْمَ " سے دعا کا‘" صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ  "سے پاک Ùˆ مقدس ارواح Ú©ÛŒ پیروی کا دروازہ Ú©Ú¾Ù„ جاتا ہے۔
     تلاوت قرآن Ú©Û’ وقت باوضو قبلہ رُخ خشوع Ùˆ خضوع Ú©Û’ ساتھ سر Ú©Ùˆ نیچے جھکائےہوئے رہیں‘ معنی سمجھ سکتے ہوں تو معنوں کا خیال رہے‘ ورنہ ترجمہ والے قرآن شریف میں بامعنی تلاوت کیا کریں‘ اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ طرف متوجہ رہ کر اس Ú©Û’ جلال Ùˆ عظمت کا خیال رکھیں‘ اس لئے کہ تلاوتِ قرآن‘ اللہ تعالیٰ سے شرف ہمکلامی کا موقعہ ہے اور جس آیت Ú©Û’ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ سے رقت طاری ہو اسے بار بار پڑھیں‘ مقصود اعظم یہی ہے کہ قرآن مجید تدبر Ú©Û’ ساتھ پڑھا جائے‘ اس سے انشراح صدر حاصل اور دل منور ہوجاتا ہے۔
     ایک ایک حرف صاف صاف طور پر ادا کرکے ایک پارہ پڑھنا ‘ جلد جلد کئی پارے Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ سے بہتر ہے‘ اس لئے کہ پورے طور پر حروف ادا کرنے سے تلاوت کا نورزیادہ ہوتا ہے۔
     رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: قرآن پڑھا کرو! قیامت Ú©Û’ دن وہ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والوں Ú©ÛŒ شفاعت کرے گا۔
     حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس گھر میں ہمیشہ قرآن مجید Ú©ÛŒ تلاوت ہوتی ہے اس گھر Ú©ÛŒ چھت پر نور کا خیمہ قائم ہوتا ہے اور اس خیمہ Ú©Ùˆ پہچان کر ملائکہ نازل ہوتے اور قرآن مجید سنتے ہیں‘ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والا مرجانے Ú©Û’ بعد وہ خیمہ اٹھ جاتا ہے‘ فرشتے جمع ہوکر متوفی Ú©ÛŒ مغفرت اور بخشش Ú©ÛŒ دعا کرتے ہیں اور قرآن مجید اپنی روحانی صورت میں Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ والے Ú©Û’ ساتھ قبر میں جاتا ہے‘ جب نکیرین سوال Ú©Û’ لئے زندہ کرتے ہیں اور اپنی ڈراؤنی صورت اور مشعل سی آنکھیں دکھانا اور بادل Ú©ÛŒ گرج جیسی آواز سنانا چاہتے ہیں تو قرآن مجید سامنے کھڑا ہوکر نکیرین Ú©ÛŒ مہیب صورت دیکھنے سے بچاتا ہے‘ جب نکیرین (منکر نکیر) اس Ú©Ùˆ درمیان سے ہٹنے Ú©Û’ لئے کہتے ہیں تو قرآن فرماتا ہے: میرا یہاں سے ہٹنا ناممکن ہے‘ جب متوفی Ù†Û’ عمر بھر مجھے نہیں چھوڑا تو میں ایسے وقت میں اسے کیسے Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ سکتا ہوں؟ تمہیں جو Ø­Ú©Ù… ہے پورا کرو اور میرے پس پشت سے سوال کرلو! میں آج اس Ú©Ùˆ جنت میں پہنچائے بغیر نہ جاؤں گا، تب نکیرین سوال کرتے ہیں تو قرآنِ پاک مردے سے فرماتا ہے کہ بس یہ آخری سختی ہے جو تجھے پیش آئی‘ نکیرین بعدِ سوال رخصت ہوجاتے ہیں‘ قرآن کریم اس وقت قبر سے Ù†Ú©Ù„ کر آسمان پر پہنچتا اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کرکے جنت کا نرم بچھونا اور ریشمی حلہ Ù„Û’ کر آن Ú©ÛŒ آن میں آجاتا ہے‘ اس وقت دس لاکھ مقرب فرشتے خلعت Ù„Û’ کر قرآن Ú©Û’ ساتھ قبر میں آتے ہیں اور متوفی Ú©Ùˆ نہایت آہستہ سے اٹھاکر جنت کا نرم بچھونا جس Ú©Û’ اندر سُرمے Ú©ÛŒ طرح مہین خالص مشک بھرا ہوتا ہے‘ بچھاتے اور جنت کا لباس پہناتے ہیں‘ پھر ایک ریشمی تکیہ سرہانے اور دوسرا پاؤں Ú©Û’ نیچے رکھ کر قبلہ Ú©ÛŒ طرف کروٹ بدلتے ہیں اور نور جنت Ú©Û’ دو چراغ ایک سرہانے اور دوسرا پائنتی روشن کرتے ہیں اور جنت Ú©Û’ پھولوں کا گلدستہ ناک Ú©Û’ پاس رکھ کر رخصت ہوجاتے ہیں‘ فرشتوں Ú©Û’ جانے Ú©Û’ بعد چار سو سال Ú©ÛŒ مسافت تک قبر فراخ ہوجاتی ہے اور اس Ú©Û’ بعد قرآن مجید کہتا ہے: یہ جنت Ú©ÛŒ کنجی اپنے پاس رکھو اور نہایت آرام سے سو رہو! اس Ú©Û’ بعد ہر صبح شام آکر ایسی خبر گیری کرتا ہے جیسے کہ ماں باپ بچوں Ú©ÛŒ نگہبانی کیا کرتے ہیں‘ اگر متوفی Ú©ÛŒ اولاد نیک ہو تو قرآن خوشخبری سناتا اور بدکار ہونے Ú©ÛŒ صورت میں ان Ú©Û’ لئے دعائے مغفرت کرتا ہے۔
صاحبو! کیا آپ Ù†Û’ قرآن Ú©ÛŒ فضیلت سنی؟ ابھی موقع ہے تلاوت کیا کرو! ورنہ Ú©Ù„ بجز حسرت Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ فائدہ نہ ہوگا اور قرآن فرمائے گا: خرابی ہو تمہارے لئے تم Ù†Û’ دنیا میں مجھ Ú©Ùˆ نہ پڑھا اب آخرت میں میرے پاس نہ آؤ۔  
ملخص از:فضائل رمضان،

مؤلفہ حضرت ابوالحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ

www.ziaislamic.com