Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

اسراف و بخل


حضرت ابن سلمہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں Ù†Û’ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ اب جو لوگوں Ù†Û’ لباس اور کھانا پینا اور سواری ایجاد Ú©ÛŒ ہے اس میں آپ Ú©ÛŒ کیا رائے ہے؟ آپ Ù†Û’ فرمایا اپنا کھانا پینا اور لباس وغیرہ سب اللہ تعالیٰ Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ مطابق رکھو۔ جن اشیاء سے تکبر‘ ریاء اور شہرت مقصود ہو وہ معصیت اور اسراف ہے۔
حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس انسان پر تعجب ہوتا ہے جو اپنی خواہشات کے پورا کرنے میں تو مال خرچ کرتا ہے اور اسراف سے کام لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی میں ایک درہم بھی خرچ کرنے میں بخل کرتا ہے۔ اے ناعاقبت اندیش! تجھے کل معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تیرا کیا درجہ ہے۔
اور فرماتے ہیں: بخیل سے کسی حاجت روائی کی توقع نہ رکھو۔ بخیل سے کسی حاجت روائی کی امید رکھنے والے کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی شخص خشک میدان میں مچھلیوں کاشکار کرنا چاہے۔
از:مواعظ حسنہ
حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ


: In Inpage format..