Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

امام حسین نے دہشت وبربریت کے ماحول میں اسلام کا تحفظ کیا


  Ø§Ù„لہ تعالی Ù†Û’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ وساطت سے جو دین عطافرمایا وہ اپنی جامعیت اور عالمگيریت ،عادلانہ نظام اور حقانیت وصداقت پر مبنی اصول Ú©ÛŒ بنا صبح قیامت تک باقی رہےگا۔

اللہ تعالی اس دین متین Ú©ÛŒ بقا وارتقاء ،حفاظت وصیانت Ú©Û’ لئے ہر دور میں چند ایسے ذوات قدسیہ Ú©Ùˆ خلعت وجود سرفراز فرماتا ہے جو قوانین اسلامیہ Ú©ÛŒ پاسبانی اور احکام شرعیہ Ú©ÛŒ پاسداری کرتے ہیں،انہي نفوس قدسیہ Ú©ÛŒ صف اول میں امام عالی مقام ،سید الشہداء سیدنا امام حسین رضي اللہ عنہ ہیں،آپ Ù†Û’ جور وجفا،ظلم وبربریت اور خوف ودہشت Ú©Û’ ماحول میں طاغوتی طاقتوں Ú©Ùˆ پسپا کرتے ہوئے پرچم اسلام Ú©Ùˆ بلند کیا،شریعت کا تحفظ فرمایا اور اپنی شہادت عظمی Ú©Û’ ذریعہ چمن اسلام Ú©ÛŒ  آبیاری کی۔

امام عالی مقام رضي اللہ تعالی عنہ کو کربلا میں بھوک وپیاس کی شدت،مال ومتاع کی قلت،اولاد اور جان پر مصیبت کے ذریعہ آزمایا گیا لیکن آپ ہر دشوار کن مرحلہ میں صبر واستقلال کے عظیم پیکر بنے رہے،مشیت خداوندی اور قضاء الہی پر تسلیم ورضا کا ایسا نمونہ بنے رہے کہ بڑی سے بڑی مصیبت پر کبھی آپ کی یا آپ کے خانوادۂ عالیہ کے کسی فرد کی زبان پر حرف شکایت نہیں آیا-

 Ù…یدان کربلا سےآپ Ù†Û’ صبح قیامت تک آنے والوں Ú©Ùˆ صبر واستقلال ،اولو العزمی  اور بلند ہمتی کا درس دیا،آپ Ú©ÛŒ شہادت عظمی Ù†Û’ اسلام Ú©Ùˆ وقار عطا کیا،اور اہل اسلام Ú©Ùˆ حق پر ثابت قدم رہنے کا حوصلہ عطا کیا،اور ان Ú©Û’ قلوب Ú©Ùˆ جذبۂ اسلامی وحرارت ایمانی سے سرشار کیا،اسی لئے آپ Ú©ÛŒ شہادت Ú©ÛŒ خبر سن کر اہل اسلام Ù†Û’ اعلانیہ طور پر یزید پلید Ú©ÛŒ مخالفت Ú©ÛŒ اور جن افراد Ù†Û’  بیعت Ú©ÛŒ تھی انہوں Ù†Û’ بھی بیعت توڑدی-

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کا آفاقی پیام یہی ہے کہ باطل خواہ وہ کتنی ہی دلفریبیوں کے ساتھ کیوں نہ آئے اسے ہرگز ایک لمحہ کے لئے قبول نہ کیا جائے،آپ نے شریعت پر استقامت کا عظیم نمونہ پیش کیا کہ میدان کارزار میں بھی آپ نے کوئی نماز قضا ہونے نہ دی-

آپ سے محبت کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم بھی آپ کے تابناک نقوش پر چلتے ہوئے آپ کے پاکیزہ اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں-

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

 www.ziaislamic.com