Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

عقائد وضروریات دین میں تمام ائمہ متفق


 Ø§Ù„لہ تعالی Ù†Û’ ہمیں اپنی رضا وخوشنودی حاصل کرنے Ú©Û’ لئے عبادات Ú©Û’ احکام دیے اور عبادات Ú©ÛŒ ادائیگی کا طریقہ اور تفصیلات اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©Û’ سپرد فرمادیا ،آپ Ú©ÛŒ حیات طیبہ Ú©Ùˆ ساری دنیا والوں Ú©Û’ لئے اسوہ ونمونہ قرار دیا-عبادات اسی وقت صحیح قرار پائینگے جبکہ انہیں آپ Ú©Û’ بتلائے ہوئے طریقہ پر ادا کیا جائے Û”
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے پاس رفع یدین صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہے جبکہ امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ کے پاس رفع یدین تکبیر تحریمہ کے علاوہ رکوع میں جانے سے قبل اور اٹھنے کے بعد بھی ہے۔
تمام ائمہ عقائد وضروریات دین اور اصول میں متفق ہیں البتہ ان کے مابین فروعی اختلاف پایاجاتا ہے اور ہر امام کے پاس اپنے مسلک کی موافقت میں دلائل موجود ہیں، اسی لئے باوجود اختلاف کے کوئی کسی پر طعن نہیں کرتے اور آپس میں محبت وخلوص کے ساتھ رہتے ہیں۔
بعض گوشوں سے فقہ حنفی پر اعتراض کیا جارہاہے کہ یہ صرف رائے اور قیاس کی بنیاد پر ہے حالانکہ ہر امام کے پاس ان کے مسلک کی تائید میں احادیث کریمہ موجود ہیں،اسی سلسلہ میں دکن کے متبحر عالم عظیم مفسر حضرت محدث دکن ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ نے فن حدیث میں ایک مایئہ ناز کتاب بنام زجاجۃ المصابیح پانچ ضخیم جلدوں مین تحریر فرمائی ،اور ان احادیث وآثار کو جمع فرمایا جن پر فقہ حنفی کی بنیاد ہے۔

  زجاجۃ المصابیح میں تکبیر تحریمہ Ú©Û’ علاوہ کسی موقع پررفع یدین نہ کرنے پر جملہ سترہ (17) روایات مذکور ہیں۔
صحیح مسلم شریف میں حدیث پاک ہے: ترجمہ:حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کیا وجہ ہے کہ میں تم لوگوں کو دیکھ رہاہوں کہ رفع یدین کرکے اپنے ہاتھوں کو شریرگھوڑوں کی دموں کی طرح باربارہلاتے رہتے ہو،نمازمیں سکون اوراطمینان سے رہاکرو۔(مسلم )۔
جامع ترمذی ،سنن ابو داؤد اور سنن نسائي میں ہے: ترجمہ:حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا کہ کیا میں تم لوگوں کو حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جیسی نمازنہ پڑھادوں؟ حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ کہہ کرنماز پڑھائی تو ایک ہی دفعہ صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھائے ۔(ترمذی ،ابوداود ،نسائی )
حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح مسلم ، جامع ترمذی ، سنن نسائی ،سنن ابوداؤد، مسند امام اعظم ابو حنیفہ ،مصنف ابن ابی شیبہ،مؤطا امام محمد،کتاب الآثار، طحاوی ، ابن عدی،بیہقی وغیرہ کتب حدیث سے روایات نقل فرمائی کہ نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ رفع یدین نہیں ہے ،دیگر احادیث شریفہ میں جو رفع یدین کا ذکر آیا ہے وہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ کی تحقیق میں منسوخ ہے اور امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ اپنی تحقیق کی بنا اسی پر عمل کرتے ہیں۔