Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

منقبت بحضورشیخ الاسلام علیہ الرحمۃ والرضوان


منقبت بحضورشیخ الاسلام عارف باللہ امام محمدانواراللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمۃ والرضوان
علم وحکمت عشق وعرفاں کی ضیاء انوار ہیں
سنیت کی اس دکن میں ارتقاء انوار ہیں
سالکوں کے رہنما اور عارفوں کے بادشاہ
کاملوں کے مقتدی و پیشوا انوار ہیں
جامعہ حکم نبی سے آپ نے قائم کیا
بارگاہ مصطفی سے رابطہ انوار ہیں
آصفیہ اور معارف آپ کی ہیں یاد گار
کتنے اک دینی مآثر کی بناء انوار ہیں
اہل علم اور صوفیہ بھی آپ کے شاگرد ہوئے
بادشاہان زماں کے مقتدیٰ انوار ہیں
کتنے گمراہوں نے پائی ہے ہدایت آپ سے
آج بھی دیکھو یہاں جلوہ نما انوار ہیں
جب بھی باطل سر اٹھایا آپ نے پسپا کیا
پر فتن ادوار میں حق کی نوا انوار ہیں
تا ابد قائم رہیں گے آپ کے چھوڑے نقوش
مصطفی کے فیض کا اک سلسلہ انوار ہیں
جب پڑی مشکل ضیاءؔ نے آپ سے فریاد کی
دردمند وغمزدہ کا مدعیٰ انوار ہیں
نتیجہ فکر:مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی قادری ضیاءؔ
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

: In Inpage format..