Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پیام رحمت


   Ø§Ù„لہ تعالیٰ Ù†Û’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ ذات اقدس Ú©Ùˆ سراپا رحمت اور سرچشمۂ ہدایت بنایا ہے،آپ Ú©ÛŒ رحمت Ú©Ùˆ کسی طبقہ اور کسی ملک Ú©Û’ لئے خاص نہیں فرمایا بلکہ آپ Ú©Ùˆ سارے جہانوں Ú©Û’ لئے سرچمۂ رحمت بنایا ،ارشاد باری تعالی ہے: ÙˆÙŽÙ…َا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ-

ترجمہ:اور ہم نے آپ کو سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجاہے-(سورۃ الانبیاء:107)

 Ø§Ù„لہ تعالی Ú©Û’ علاوہ ہر شئی عالم میں داخل ہے،جس طرح اللہ تعالی Ú©ÛŒ ربوبیت کا فیض ساری مخلوق Ú©Û’ لئے عام ہے اسی طرح حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ رسالت ورحمت کا فیض بھی ساری مخلوق Ú©Û’ لئے  Ø¹Ø§Ù… ہے-

مہربانی کرنے والا پہلے ہوتا ہے او ر جس پر مہربانی کی جارہی ہے وہ بعدمیں ہوتا ہےجیساکہ والدین اولاد کے حق میں رحمت ہیں اسی لئے اولاد سے پہلے ان کا وجود ہوتا ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سارے جہانوں کے لئے رحمت ہیں اسی لئے آپ کا وجود باجود سارے جہانوں سے پہلے ہے-

رحمت رسانی اس وقت ہی ہوسکتی ہے جبکہ جن پر مہربانی کی جارہی ہے ان کی ضروریات وحوائج سے واقفیت حاصل ہو، تاکہ بروقت ان کی خبر گیری کرے او ر مصیبت کو راحت میں تبدیل کردے،اسی لئے اللہ تعالی نے آپ کو باخبر اور بااختیار بنایا ہے-

عالم آب وگل میں رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری کے بعد آپ کی صفت رحمت سے دنیائے انسانیت کو پہلا فیض یہ ملا کہ وہ قحط سالی میں مبتلاء تھی ،آپ کی تشریف آوری کی برکت سے ایسی سرسبزی وشادابی اور ایسی سیرابی وخوشحالی نصیب ہوئی کہ ولادت باسعادت کے سال کو خوشحالی وشدمانی کا سال کہا جانے لگا-

سابقہ امتوں Ù†Û’ جب حق کا انکار کیا تو ان پر عذاب الہی نازل ہوا،وہ صفحۂ ہستی سے مٹادئے گئے لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©Û’ وجود رحمت Ú©ÛŒ برکت سے اللہ تعالی Ù†Û’ آپ Ú©ÛŒ امت Ú©Ùˆ عمومی عذاب سے محفوظ رکھا –

اشاعت دین وتبلیغ اسلام Ú©Û’ سلسلہ میں  Ø¬Ø¨ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم طائف تشریف لئے گئے،وہاں Ú©Û’ باشندے آپ Ú©Ùˆ اذیت پہونچانے لگے،قدمین اطہرین Ú©Ùˆ لہو لہان کردیا، پہاڑوں کا فرشتہ حاضر خدمت ہوکر عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ Ù†Û’ مجھ Ú©Ùˆ آپ Ú©ÛŒ خدمت میں بھیجا ہے اگر آپ Ø­Ú©Ù… فرمائیں تو میں پہاڑوں Ú©Ùˆ اٹھاکر اُن لوگوں پر اُلٹ دوں گا ‘لیکن رحمت للعلمین صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا :نہیں میں رحمت بناکر بھیجا گیا ہوں لعنت کرنے والا بناکر نہیں بھیجا گیا ‘ رحمت خداوندی سے امید رکھتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اُن Ú©ÛŒ نسل سے ایسے لوگوں Ú©Ùˆ پیدا فرمائے گا جو اُس Ú©ÛŒ عبادت کریں Ú¯Û’ اور اس Ú©Û’ ساتھ کسی Ú©Ùˆ شریک نہیں ٹہرائیں Ú¯Û’ Û”

جب کوئي اقتدار حاصل کرتاہے تو اپنے کسی مخالف Ú©Ùˆ چین Ú©ÛŒ سانس لینے نہیں دیتا ،قتل عام کیا جاتاہے لیکن نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ دشمنوں Ú©Ùˆ بھی جینے کا  Ù…کمل طور پر حق عطا کیا ہے،یہ مخالفین اسلام کا پروپیگنڈہ ہے کہ "اسلام غیروں Ú©Ùˆ برداشت نہیں کرتا"جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں-حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ ذات گرامی سراپا رحمت ہے اور آپ Ú©ÛŒ تعلیمات بھی سراسر رحمت ہيں-

دین اسلام Ù†Û’ معاشرہ Ú©Û’ ہر فرد Ú©Ùˆ ،خواہ وہ کسی مذہب وطبقہ سے تعلق رکھتا ہو،اس Ú©Û’ بنیادی حقوق فراہم کئے ہیں،اسلام کسی سے مذہب Ú©ÛŒ بنیاد پر بھی تعصب برتنے Ú©ÛŒ اجازت نہیں دیتا- اسلام حقوق انسانی کا محافظ ہے،اس Ù†Û’ حقوق انسانی Ú©ÛŒ اس وقت  Ø¨Ú¾ÛŒ پاسبانی Ú©ÛŒ جبکہ دنیا میں بربریت اور دہشت کا ماحول تھا ،حقوق پامال کئے جاتے تھے- صلح حدیبیہ سے پہلے تک اہل اسلام Ú©ÛŒ تعداد ہزاروں میں تھی لیکن حجۃ الوداع Ú©Û’ وقت ان Ú©ÛŒ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی-

اسلام مخالفت کے ماحول میں اتنا فروغ نہيں پایا جتناکہ صلح کے ماحول میں فروغ پایا ،اور یہی حقیقت ہے کہ اسلام تلوار سے نہيں اہل اسلام کے پاکیزہ کردار سے پھیلاہے-

از:حضرت ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر-www.ziaislamic.com