Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Scholarly Articles

حضرت مولاناسید مظفرحسین شاہ نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ


<!--{12824383093101}--> عارف باللہ واصل Ø§Ù„ÛŒ اللہ رہبر شریعت پیر طریقت حضرت مولاناسید مظفرحسین شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ والد بزرگوار حضرت فخر المحدثین ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ-
 
آپ نجیب الطرفین Ø³Ø§Ø¯Ø§Øª ہیں،آپ کا سلسلہ نسب مبارک چوالیس (44) واسطوں سے امیر المؤمنین Ø­Ø¶Ø±Øª علی مرتضی کرم اللہ وجہہ سے جاملتا ہے،
 
آپ کے جدِّامجدحضرت سیدعلی رحمۃ اللہ علیہ ارشادِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی بناء پرمکہ معظمہ سے شہربیجاپورتشریف لائے ۔
آپ عہد طفولیت میں Ø¨ØºØ±Ø¶ حصول علم نلدرگ سے بلدہ حیدرآباد تشریف لائے اور علوم متداولہ Ú©Û’ علاوہ علم تفسیر ،حدیث اور فقہ میں مہارت تامہ حاصل فرمائی اور پیشوائے شریعت ہوئے،اور طریقت میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں آپ Ù†Û’ حضرت مسکین شاہ صاحب نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت حاصل Ú©ÛŒ اورخلافت سے سرفرازفرمائے گئے ØŒ
آپ حیدرآبادکے ایک باخدابزرگ حضرت گل بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ کے دامادہیں جن کا خاندانی سلسلہ حضرت سیدعبدالوہاب قادری رحمۃ اللہ علیہ (سیدعلی گوڑہ حیدرآباد) سے وابستہ ہے ۔
آپ کے بڑے شہزادے کا زمانۂ شیرخواری میں انتقال ہوچکا تھا جس کی وجہ آپ کی اہلیہ محترمہ کو سخت صدمہ تھا،اسی اثناء میں ایک مجذوب صاحب تشریف لائے اور فرمایا کہ بیٹی غم نہ کرو،عنقریب نعم البدل مل رہاہے ،وہ دیکھو آسمان کی طرف !تمہارا بچہ آتا ہوا دکھائی دیتا ہے ،آپ فرماتی ہیں کہ میں نے وفور محبت مادری اور ناتجربہ کاری سے یہ سمجھا کہ میرا مرحوم فرزند دلبند مجذوب صاحب کی دعاء سے مجھے واپس مل رہا ہے ،جوں ہی میں نے آسمان کی طرف نگاہ کی تو دیکھا کہ ایک نورانی قندیل اترتی ہوئی میرے گھر میں داخل ہوئی جس کی نورانیت سے حد نظر تک فضاء منور اور میری آنکھیں چکاچوند ہوگئیں۔اس کے بعد ہی ایام حمل آغاز ہوئے۔(مواعظہ حسنہ ج1، ص109)
 
چنانچہ فخر المحدثین سید العارفین محدث دکن ابوالحسنات حضرت سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ اس بشارت کا مصداق بن کر 10!ذی الحجہ 1292ھ بروز جمعہ بوقت 5ساعت صبح رونق آرائے حیدرآباد فرخندہ بنیاد ہوئے-
 
30 شعبان المعظم کو آپ کا وصال مبارک ہوا-
 
آپ Ú©ÛŒ مزار مبارک احاطۂ درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی رحمۃ اللہ علیہ گنبد شریف Ú©ÛŒ Ø¨Ø§Ø¦ÛŒÚº جانب واقع ہے،جہاں سے خلق کثیر شب وروز مستفیض ہورہی ہے
 
 
 
مآخذ ومصادر:مواعظ حسنہ،مرقع حسنات،تذکرہ حضرت محدث دکن ،حالات نقشنبد دکن-