Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Burning Topics

گستاخانہ کارٹونس کی اشاعت کی شدید مذمت


گستاخانہ کارٹونس کی اشاعت کی شدید مذمت فرانس میں گستاخانہ کارٹونس کی اشاعت اور صدر فرانس ایمانو ئیل ماکرون کے مخالف اسلام بیانات ناقابل برداشت ہیں۔ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت پر کروڑوں اربوں مسلمان ایمان رکھتے ہیں ،رسول اسلا م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام مسلمانوں کے لئے مرکز ایمان و محور عقیدت ہیں، مسلمان آپ کو اپنی جانوں سے زیادہ عزیز مانتے ہیں۔ ناموس رسالت پر مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیارہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ کارٹونس بناتے ہوئے فرانس نے دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے،ان کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی،بد تہذیبی و شر انگیزی کی اس سے بڑی مثال نہیں ہو سکتی۔ مسلمان اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس قدر جذباتی وابستگی رکھتے ہیں کہ آپ کی تمام صفات مبارکہ،عادات مقدسہ ،فرمودات،متعلقات و منسوبات کا بے حد احترام کرتے ہیں اور آپ کی نسبت ان تمام امور کو بے مثال مانتے ہیں، لہذا دنیا کو ہم مسلمانوں کی اس عقیدت و محبت کا احترام کرتے ہوئے کسی بھی طرح کی نتقیص و گستاخی سے پر ہیز کرنا چاہئے۔ مسلمان پر امن طو ر پر فرانس کے خلاف آواز اُٹھائیں، سفارتی ذرائع سے فرانس کو اپنے جذبات سے مکمل واقف کروائیں۔ از:ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر www.ziaislamic.com