Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

عقیدۂ توحیدورسالت'ایمان کی بنیادواساس


 Ø¹Ù‚یدۂ توحیدورسالت'ایمان Ú©ÛŒ بنیادواساس

اسبابی دنیامیں وسائل کااختیارکرناتوحیدکے منافی نہیں۔مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کا لکچر
عقیدۂ توحیدورسالت‘ایمان Ú©ÛŒ بنیادواساس ہے؛جس Ú©Û’ بغیرعمل Ú©ÛŒ عمارت نہیں بنائی جاسکتی۔جب تک عقیدہ درست نہ ہوکوئی شخص نجات حاصل نہیں کرسکتا۔عقیدۂ توحیدورسالت Ú©Û’ سلسلہ میں اگرکچھ غفلت ہوتوسارے اعمال اکارت کردئے جاتے ہیں،تمام انبیاء کرام ورسل عظام علیہم السلام Ù†Û’ توحیدکی دعوت دی اورشرک سے روکا،اوراس Ú©Û’ سنگین نتائج سے لوگوں کوآگاہ کیا،ارشاد الہی ہے: وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ۔
ترجمہ:بیشک آپ کی طرف اورآپ سے پہلے والے(انبیاء ورسل)کی طرف وحی کی گئی کہ اگرتم نے شرک کیا توتمہارے اعمال ضائع کردئے جائیں گے اورتم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤگے۔(سورۃ الزمر:65)
قرآن کریم میں شرک کو"ظلم عظیم"قراردیاگیاہے۔بندوں پراللہ تعالی کا یہ حق ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اوراس کے ساتھ کسی کوشریک نہ ٹہرائیں۔یہ عقیدہ رکھاجائے کہ اللہ تعالی اپنی ذات وصفات،اسماء وافعال میں یکتاوبے مثال ہے،وہ ہمیشہ سے ہے اورہمیشہ رہے گا،اس کا کوئی شریک وہمسرنہیں،ساری مخلوق اس کی محتاج ہے،وہ کسی کا محتاج نہیں،وہی معبودبرحق ہے؛اس کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں۔
ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا۔سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے صحیح بخاری ومسلم کے حوالہ سے کہا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذرضی اللہ عنہ سے فرمایا:اے معاذ!کیا تم جانتے ہوکہ اللہ تعالی کااس کے بندوں پرکیا حق ہے؛اوربندوں کااللہ تعالی پرکیا حق ہے؟انہوں نے عرض کیا:اللہ اوراس کے رسول بہترجانتے ہیں،آپ نے ارشادفرمایا:یقینااللہ تعالی کابندوں پریہ حق ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اورکسی کواس کا شریک نہ بنائیں اوربندوں کااللہ تعالی پریہ حق ہے کہ اس شخص کوعذاب نہ دے جوکسی کواس کے ساتھ شریک نہ بنایاہو۔(صحیح بخاری۔صحیح مسلم)
مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ بندہ کوچاہئیے کہ عقیدہ وعبادت ہردومیں شرک سے بچے۔بعض لوگ قرآنی آیات کی غلط تفہیم کے ذریعہ شرک کے دائرہ کووسیع کردیتے ہیں اور مسلمانوں کی اکثریت کومشرک قراردیتے ہیں،مشرکین ومنکرین کے بارے میں نازل کی گئی آیتوں کومسلمانوں سے جوڑدیتے ہیں۔یہ سراسردین ودیانت کے خلاف ہے۔
اس موقع پر حضرت مفتی صاحب قبلہ  Ù†Û’ متعددقرآنی آیات Ú©Û’ ذریعہ توحیداورشرک Ú©Û’ درمیانی فرق کوواضح کیا۔
 Ø³ÙˆØ±Û‚ بنی اسرائیل Ú©ÛŒ پہلی آیت میں اللہ تعالی Ú©Û’ ’سمیع وبصیر‘ہونے کا بیان ہے،اورسورۂ دھر Ú©ÛŒ آیت نمبر2میں اللہ تعالی Ù†Û’ فرمایاکہ ہم Ù†Û’ انسان Ú©Ùˆ’سمیع وبصیر‘بنایا ہے۔
ان آیات میں بظاہرتعارض نظرآتاہے؛لیکن حقیقت میں قرآن کریم کی کسی آیت میں تعارض وٹکراؤنہیں،اورنہ اس آیت سے شرک لازم آتاہے،وہ اس لئے کہ بندہ کی قوتِ سماعت وبصارت عطائی،فانی اورمحدودہے اور اللہ تعالی کی ہرصفت ذاتی،ازلی وابدی اورلامحدودہے۔
انسان سننے اوردیکھنے Ú©Û’ لئے ’کان اورآنکھ‘کا محتاج ہے اوراللہ تعالی کسی آلہ کا محتاج نہیں۔اللہ تعالی Ú©Ùˆ’سمیع وبصیر‘مانناحقیقی ہے اوربندہ Ú©Ùˆ’سمیع وبصیر‘کہنامجازی ہے۔
حضرت مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ انسان مدنی الطبع ہے،وہ اپنی ضروریات وحوائج Ú©ÛŒ تکمیل Ú©Û’ لئے دوسروں Ú©ÛŒ طرف احتیاج رکھتاہے،اوردنیا’’دارالاسباب‘‘ہے،اسبابی دنیامیں وسائل وذرائع کااختیارکرناتوحیدکے خلاف نہیں۔
اللہ تعالی کسی دستورونظام کاپابندنہیں،وہ جوچاہتاہے کرتاہے۔وہ ماں ،باپ کے ذریعہ اولادکووجودبخشتاہے،یہ اس کا بنایا ہوانظام اوراس کی عادت ہے،اوروہ اس بات پربھی قادرہے کہ بغیرماں،باپ کے اولاد کی تخلیق کرے؛چنانچہ اس نے حضرت آدم علیہ السلام کوبغیرماں وباپ کے اورحضرت عیسی علیہ السلام کوبغیر والدکے پیداکرکے اپنی قدرت کاملہ کے جلوے دکھائے۔
حقیقت میں اولادکا پیداکرنے والا’اللہ تعالی‘ہی ہے؛مگر’والدین‘ان Ú©Û’ وجودکا ذریعہ ہیں۔
علم عطاکرنے والاحقیقت میں ’اللہ تعالی‘ہے اور’استاذ‘ظاہری ذریعہ ہے،اسی طرح باطنی اموراورروحانیت Ú©ÛŒ دنیامیں مخلوق Ú©ÛŒ فیض رسانی Ú©Û’ لئے اللہ تعالی Ù†Û’ اپنے محبوب بندوں کوذریعہ بنایااوران Ú©Û’ ذریعہ بندگان خداکونعمتیں عطاہوتی ہیں۔
لکچر کے بعد حلقۂ ذکر وسلوک ہوا ،اور حضرت مفتی صاحب قبلہ کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔
 Ù…ولاناحافظ سیداحمدغوری Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔
www.ziaislamic.com