Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

قرآن کریم صحیفۂ رشدوہدایت


 Ø§Ù„لہ تعالی Ù†Û’ قرآن کریم کوتمام افرادانسانی Ú©Û’ لئے سرچشمۂ ہدایت بنایا،کلام ربانی Ú©ÛŒ آیات بینات‘ہدایات ومعارف کاگنجینہ ہیں۔قرآن کریم میں زندگی Ú©Û’ نشیب وفرازکاحل،عقائد واعمال Ú©ÛŒ اصلاح وتربیت،معاشرت ومعاملات،اخلاق وآداب،تہذیب وتمدن سے متعلق جامع احکام وقوانین موجود ہیں۔اللہ تعالی Ù†Û’ قرآن کریم کا مختلف جہتوں سے تعارف کروایا،کہیں ’کتاب نصیحت وہدایت‘قراردیا توکہیں'سراسرشفاورحمت'فرمایا۔ارشاد ربانی ہے: يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ۔

ترجمہ:اے لوگو!بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگارکی جانب سے نصیحت اوردلوں میں جو(بیماریاں ہین ان کی)شفاآچکی ہے(اوروہ کتاب آچکی ہے جو)مومنوں کے لئے ہدایت ورحمت ہے۔(سورہ یونس:57)
ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا۔
سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر توجہ دلائی گئی کہ بندے اس سے نصیحت حاصل کریں ، نصیحت حاصل کرنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا گیا ، ارشاد الہی ہے : وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآَنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ۔
 ØªØ±Ø¬Ù…ہ : یقینا ہم Ù†Û’ قرآن Ú©Ùˆ نصیحت Ú©Û’ لئے آسان کردیا ہے ØŒ تو ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا Û” (سورۃ القمر:17)
     مفتی صاحب Ù†Û’ فرمایا کہ صحیفۂ رشد وہدایت"قرآن کریم"Ú©Ùˆ اللہ تعالی اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ قلب اطہر پر نازل فرماکر آیات Ú©ÛŒ تبیین اور اجمال Ú©ÛŒ تفصیل آپ Ú©Û’ سپرد فرمادی Û”
 Ø­Ø¶ÙˆØ±Ø§Ú©Ø±Ù… صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ تشریح کا Ø­Ú©Ù… بھی فرمایا اور تشریع کا حق بھی دیا ،اسی لئے آپ آیات قرآن Ú©Û’ شارح ومبین بھی ہیں اور قانونِ اسلام Ú©Û’ شارع ومقنن بھی Û” سورۂ نحل میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے : وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ۔
 ØªØ±Ø¬Ù…ہ : اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !بیشک ہم Ù†Û’ آپ Ú©ÛŒ طرف عظیم ذکر (قرآن)نازل کیا Ø› تاکہ آپ لوگوں Ú©Û’ لئے (اس Ú©Û’ احکام)خوب واضح فرمائیں جو' ان Ú©ÛŒ طرف اتارے گئے ہیں Û” (سورۃ النحل :44)
مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ قرآن کریم'ہدایت کا بحرذخارہے،اسے تدبرکے ساتھ پڑھاجائے،آیات ربانیہ سے نصیحت حاصل کی جائے اوراحکام قرآنیہ کوعملی جامہ پہنائیں اوراس کے تقاضوں کوپوراکریں۔
     لکچر Ú©Û’ بعد حلقۂ ذکر وسلوک ہوا ،اور مفتی صاحب قبلہ Ú©ÛŒ رقت انگیز دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔
www.ziaislamic.com