Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت ابوالخیرسیدرحمت اللہ شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ روحانیت کے عظیم تاجدار


حضرت ابوالخیرسیدرحمت اللہ شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ روحانیت کے عظیم تاجدار
     ذکروانابت اوراتباع سنت آپ کا وصف خاص۔مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم  Ú©Ø§ لکچر
عارف باللہ فیض درجت حضرت ابوالخیرسیدرحمت اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ کاتعلق حیدرآباد دکن کے ایک علمی وروحانی خانوادہ سے ہے،آپ عارف باللہ ابوالحسنات حضرت سیدعبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ کے شہزادہ وخلیفہ تھے۔
اللہ تعالی نے آپ کوشریعت وطریقت ہردوعلوم سے سرفرازفرمایاتھا،آپ کی ذات منبع فیض سے نہ صرف اہلیان دکن نے بلکہ ملک وبیرون ملک کے لاکھوں افراد نے اکتساب فیض کیا۔
حضرت ابوالخیررحمۃ اللہ علیہ نے ایک مثالی زندگی گزاری ہے،آپ کے شب وروزکتاب وسنت کی عملی تفسیرتھے،آپ پراتباع سنت کا ایسا غلبہ تھاکہ سفروحضرمیں کوئی سنت ترک نہ ہوتی،ہمیشہ ذکرالہی میں مصروف رہاکرتے۔
ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے AHIRCکے زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران فرمایا۔
سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ جوبندہ کثرت سے ذکرکرتا ہے،اپنے قلب کواللہ تعالی کی طرف متوجہ رکھتا ہے اورہرمعاملہ میں اسی پرتوکل واعتمادکرتاہے تواللہ تعالی اس بندہ کودارین کی فوزوفلاح عطاکرتاہے،ذکرکے ذریعہ جب بندہ اپنے قلب کوآبادکرتاہے تووہ قلب تجلیات الہیہ کا مرکزبن جاتا ہے،سورہ مزمل کی آیت نمبر8/9میں اللہ تعالی کاارشادہے:
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا ۔ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا
ترجمہ:اورتم اپنے رب کے نام کا ذکرکیاکرو،اورسب سے کٹ کراسی کے ہوجاؤ،جومشرق ومغرب کا مالک ہے؛اس کے سواکوئی معبود نہیں،پس اسی کواپناکارساز بنائے رکھو۔
مفتی صاحب  Ù‚بلہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت ابوالخیررحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ مبارک زندگی ان آیات بیانات Ú©ÛŒ آئینہ دارتھی۔آپ Ú©Û’ تعلق مع اللہ Ú©ÛŒ یہ کیفیت تھی کہ جب اللہ تعالی کا نام لیتے تواشکبارہوجاتے،بارگاہ الہی میں نیازمندی Ú©Û’ نذرانے پیش کرتے۔
آپ ظاہری علوم میں کمال اورولایت کے منصب رفیع پرفائز ہونے کے ساتھ نہایت متواضع اورمنکسرالمزاج بزرگ تھے،آپ کا صبروبردباری مثالی تھی،زہدوقناعت کے ساتھ کم گوئی کی صفت سے بھی متصف تھے،آپ مریدین پرخصوصی توجہ فرماتے،اگرکسی کوخلاف شریعت عمل کرتادیکھتے تونہایت عمدہ طریقہ سے اس کونصیحت فرماتے،نتیجۃًوہ شخص ہمیشہ کے لئے اس گناہ سے تائب ہوجاتا۔
حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضرت ابوالخیررحمۃ اللہ علیہ تہجدگزار،شب زندہ دار بزرگ تھے،رات کے اوقات میں تدبروتفکرکے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت فرماتے،اس وقت آپ پرعجیب رقت طاری رہتی۔دن کے اوقات میں مخلوق کی رشدوہدایت کا فریضہ انجام دیتے۔بلالحاظ مذہب وملت خلق کثیرنے آپ سے استفادہ کیا۔
حضرت ابوالخیررحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ اپنے قلب کودنیوی علائق سے بالکل پاک رکھاتھا،وہ اپنے معمولات میں کبھی فرق آنے نہ دیتے،زندگی بھرآپ کا یہ معمول رہا کہ نمازپنجگانہ جماعت Ú©Û’ ساتھ مسجد میں ادافرماتے،کبھی سفردرپیش ہوتاتوسفر اس طرح ترتیب دیتے کہ دوران سفر بھی ہرنمازمسجدمیں جماعت Ú©Û’ ساتھ اداہوتی۔آپ Ú©ÛŒ حیات‘خوف وخشیت سے عبارت تھی،آپ اپنے مشائخ طریقت Ú©Û’ کمالات Ú©Û’ مظہراورآنے والوں Ú©Û’ لئے نمونہ ہیں۔
 Ø³Ù„ام ودعاء پرمحفل کا اختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ سید واحدعلی قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔
www.ziaislamic.com