Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ کا دورہ


مرکزعلم وعرفان "جامعہ نظامیہ"کے طلبہ قدیم و فارغین نے-جودنیا کے مختلف ممالک میں علم دین کی خدمت اوراسلام کی نشرواشاعت میں مصروف ہيں-25اگسٹ2013بروزاتوار بعدنمازعشاءابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا۔

 

جن میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سراج احمد صاحب نظامی کامل جامعہ نظامیہ ،مدرس عربی انٹرنیشنل انڈین اسکول دمام وصدربزم طلباء قدیم دمام،حضرت مولانا قاضی محمد خواجہ عارف الدین نقشبندی صاحب نظامی کامل جامعہ نظامیہ  ومدرس عربی انٹرنیشل اسکول ریاض ومعتمد صدربزم طلباء قدیم جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا محمد عبدالرؤف نظامی صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ حال مقیم دبئی،حضرت مولاناحافظ محمد نویدافروز صاحب نظامی صدر بزم طلباء قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ ومدرس اردوانٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ،حضرت مولانا محمد محی الدین قادری محمودی صاحب نظامی کامل جامعہ نظامیہ وخطیب مسجد قطب شاہی لنگرہاوز،حضرت مولانا سلطان احمد صاحب نظامی کامل جامعہ نظامیہ وبانی جامعہ حنفیہ کشن باغ حیدرآباد،مولانا انور صدیقی صاحب نظامی فارغ جامعہ نظامیہ دیگر علماء شامل ہیں۔

مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب نےمہمانوں کوشال پیش Ú©ÛŒ اور ان  Ú©Ø§ استقبال کیا اورادارہ Ú©ÛŒ علمی،تحقیقی،دعوتی اورفلاحی سرگرمیوں سے واقف کروایا۔

مہمان علماء کرام نے ریسرچ سنٹر کی ہمہ جہت خدمات کی ستائش کی اوراپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

مولاناحافظ محمد نویدافروز صاحب نے فرمایا کہ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب ایک محقق اورمنکسر المزاج عالم دین ہے،"ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر"دکن کے ایک جلیل القدربافیض ولی ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ کے اسم گرامی سے منسوب ہے،اورشیوخ جامعہ نظامیہ کی سرپرستی میں ریسرچ سنٹر مصروف عمل ہے،جس طرح پرندہ اپنے دونوں پروں کی مساعدت سے اڑتا ہے اسی طرح یہ ادراہ ان دنوں نسبتوں اورمفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب کی محنتوں سے آسمان علم وفن میں پرواز کررہا ہے۔مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی صاحب بطور خاص تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اورفارغین جامعہ نظامیہ میں وہ پہلی عبقری شخصیت ہے جوعصری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے تبلیغ دین اور اشاعت اسلام کے تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔نیزقابل مبارک باد ہیں وہ فعال ومتحرک علماء کی جماعت جو مفتی صاحب کے ریسرچ سنٹر میں خدمت انجام دے رہی ہے،جن میں قابل ذکرمولانا حافظ محمدخالدعلی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ سید واحد علی قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ،مولانا حافظ سیداحمد غوری نقشبندی صاحب استاذجامعہ نظامیہ،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع نقشبندی صاحب استاذدارالعلوم النعمانیہ ہیں۔

مولانا محمد عبدالرؤف نظامی صاحب نے مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب کومبارک باددیتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے علم دین کی خدمت کے لئے نئی جہت کاتعین کیا؛جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مولانا موصوف کی خدمات مسلمانان دکن بالخصوص وابستگان جامعہ نظامیہ کے لئے قابل فخر ہیں۔مولانا نے فرمایاکہ موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے ہمیں چاہئیے کہ ہم ایک منصوبہ کے تحت کام کریں،ضلعی،ریاستی،قومی اوربین الاقوامی سطح پرمختلف جہتوں سے کام کریں اوراپنے دائرہ کار کووسیع سے وسیع ترکریں۔عزم وحوصلہ اورخلوص نیت کے ساتھ جوشخص دین کی خدمت کرتاہے اللہ تعالی اس کو ترقی عطا فرتا ہے۔

مولانا قاضی سید خواجہ عارف الدین صاحب نے فرمایا کہ عصر حاضر میں انٹرنیٹ ابلاغ وترسیل کا ایک اہم ذریعہ ہے،جس کے ذریعہ ہم اپنی بات کودنیا کے ہرگوشہ میں پہنچاسکتے ہیں،مولانا مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی صاحب دین کی خدمت کے لئے ان وسائل کا بھرپوراستعمال کررہے ہیں اورقوم وملت کی خدمت میں منہمک ہيں۔

مولانا ڈاکٹر محمد سراج احمد صاحب نے فرمایا کہ ریسرچ سنٹرکی خدمات ہمارے لئے باعث مسرت بھی ہیں اورباعث فخربھی،مولانا نے فرمایا کہ ہمیں اتحاد امت کے لئے ایک نئے انداز میں کوشش کرنی چاہئیے،الحمد للہ فارغین جامعہ نظامیہ سنجیدہ فکر کے حامل اوراعتدال کی راہ پرگامزن رہتے ہیں، انہیں اس کام میں بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔

اس موقع پرمولانا حافظ محمد افتخارالدین قادری صاحب،مولانا حافظ سید واحدعلی قادری صاحب،مولانا حافظ محمد خالدعلی قادری صاحب ،مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب ،مولاناحافظ احمدمحی الدین رفیع نقشبندی صاحب ،حافظ محمدمحی الدین شفیع نقشبندی،حافظ سید مزمل نقشبندی ودیگر موجودتھے۔

شعبہ نشرواشاعت ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حیدرآبادالہند

 

www.ziaislamic.com