Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حافظ قرآن کی فضیلت


 Ø­Ø§ÙØ¸ قرآن Ú©Û’ فضائل میں کئی ایک احادیث شریفہ وارد ہیں،دسویں صدی ہجری Ú©Û’ محدث جلیل علامہ علی متقی ہندی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ حافظ قرآن Ú©ÛŒ فضیلت سے متعلق کنز العمال شریف میں روایتیں نقل Ú©ÛŒ ہیں:

حامل القرآن حامل رایۃ الإسلام ومن أکرمہ فقد أکرم اللہ ومن أہانہ علیہ لعنۃ اللہ۔ (فر عن أبی أمامۃ)۔

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ:حافظ قرآن اسلام Ú©Û’ جھنڈے Ú©Ùˆ اٹھانے والا ہےاور جس شخص Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ تعظیم Ú©ÛŒ‘ یقینا اس Ù†Û’ اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ تعظیم Ú©ÛŒ- اور جس Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ توہین Ú©ÛŒ اس پر اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ لعنت ہے۔

(کنز العمال الباب السابع: فی تلاوۃ القرآن وفضائلہ الفصل الأول: فی فضائلہ فی فضائل تلاوۃ القرآن‘ حدیث نمبر: 2294(
نیزمسند امام احمد میں حدیث پاک ہے :
   حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ اقْرَأْ وَارْقَ وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِی الدُّنْیَا فَإِنَّ مَنْزِلَتَکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃٍ تَقْرَؤُہَا۔
ترجمہ: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  Ø³Û’ روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا: حافظ قرآن سے کہا جائے گا: قرآن کریم پڑھتا رہ اور درجہ بہ درجہ چڑھتا رہ اور ترتیل Ú©Û’ ساتھ تلاوت کر جس طرح تو دنیا میں تلاوت کرتا تھا کیونکہ تیرا مقام آخری آیت Ú©Û’ پاس ہے جس Ú©Ùˆ تو Ù¾Ú‘Ú¾Û’ گا۔ (مسند احمد‘ 6508)

www.ziaislamic.com