Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی فقہی واجتہادی خدمات سے سارا عالم فیض یاب


     Ø§Ù„لہ تعالی Ù†Û’ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ  Ø±Ø­Ù…Ûƒ اللہ علیہ Ú©Ùˆ بے شمار کمالات وبزرگیاں عطا فرمائیں اور آپ Ú©Ùˆ کتاب وسنت کا ایسا علم عمیق عطا فرمایاکہ جس Ú©ÛŒ گہرائی وگیرائی تک پہنچنا دشوار ہے ØŒ آپ ائمہ فقہ واجتہاد اور ائمہ حدیث Ú©Û’ بھی امام ہیں ØŒ اللہ تعالی Ù†Û’ آپ Ú©Ùˆ نہایت بلند مقامات نصیب فرمائے ØŒ آپ Ú©ÛŒ فقہی واجتہادی خدمات ایک عالم Ú©Ùˆ روشن ومنور کررہی ہیں۔

 Ø¢Ù¾ کا اسم گرامی نعمان بن ثابت ہے ØŒ آپ Ú©ÛŒ ولادت سنہ 61یا70یا80ہجری میں ہوئی ‘ اور وصال 2شعبان المعظم 150ہجری میں ہوا۔

 Ø§Ù† حقائق  Ú©Ø§ اظہار مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ  Ø´ÛŒØ® الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ù†Û’ AHIRCÚ©Û’ زیر اہتمام مسجد ابوالحسنات ØŒ پھول باغ ØŒ جہاں نما، حیدرآباد میں منعقدہ ہفتہ واری توسیعی لکچر Ú©Û’ دوران کیا۔

 Ø³Ù„سلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ خود آپ Ú©Û’ بارے میں بشارت وخوشخبری عطا فرمائی ØŒ مفتی صاحب قبلہ نےسورۂ جمعہ Ú©ÛŒ آیت نمبر 2ØŒ3 Ú©Û’ حوالہ سے کہا؛ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :

هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آَيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ ۔ وَآَخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ:وہی خدا ہے جس Ù†Û’ نہ جاننے والوں میں ایک عظمت والے رسول Ú©Ùˆ بھیجا؛ جو' ان پر اللہ تعالی Ú©ÛŒ آیتیں تلاوت فرماتے ہیں اور ان Ú©Û’ دلوں Ú©Ùˆ پاک وصاف کرتے ہیں اور اُنہیں کتاب وحکمت کا علم عطاکرتے ہیں ؛اگرچہ کہ یہ لوگ آپ Ú©ÛŒ آمد سے پہلے Ú©Ú¾Ù„ÛŒ گمراہی میں تھے اور اُن دوسروں Ú©Ùˆ بھی قرآن مجید Ù¾Ú‘Ú¾ کر سناتے ہیں اور اُن Ú©Û’ دلوں Ú©Ùˆ پاک وصاف کرتے ہیں اور کتاب وحکمت Ú©ÛŒ تعلیم دیتے ہیں جو پہلے والوں سے ملے نہیں Û”(سورۃ الجمعۃ:2/3)

 ØµØ­ÛŒØ­ البخاری ØŒ کتاب التفسیر میں حدیث پاک ہے : جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ مذکورہ آیت شریفہ تلاوت فرمائی تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ Ù†Û’ سوال کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کون ہیں جو ابھی آئے نہیں لیکن قرآن مجید میں اللہ تعالی Ù†Û’ اُن کا ذکر فرمایا ہے اور آپ کا فیض اُنہیں بھی نصیب ہوتاہے؟ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ اس کا جواب نہیں دیا ØŒ دوسری مرتبہ پوچھنے پر بھی خاموشی اختیار Ú©ÛŒ ØŒ جب تیسری مرتبہ عرض کیا گیا تو حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ اپنا دستِ انور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ Ú©Û’ سرپر رکھا -جو اسی مجلس میں حاضر تھے- اور فرمایا :اگر ایمان کہکشاں Ú©ÛŒ بلندیوں پر بھی ہوگا تویہ جو سلمان ہیں اِن Ú©Û’ علاقہ والے Ú©Ú†Ú¾ لوگ بلکہ ایک ہی صاحب اس Ú©Ùˆ وہاں سے حاصل کرلینگے اور خلق خدا میں پھیلائیں Ú¯Û’Û”

اس حدیث شریف کو بیان کرنے کے بعد امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث پاک جس کو امام بخاری ومسلم نے بیان کیا ہے مستنداور قابل اعتماد روایت ہے؛ جس میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی طرف اشارہ اور بشارت ہے ۔

 Ø§Ù…ام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ تلمیذ رشید علامہ شامی فرماتے ہیں کہ ہمارے شیخ Ù†Û’ جس پر اعتماد کیا ہے کہ امام اعظم اِس حدیث کا مصداق ہے یہ انتہائی واضح بات ہے جس میں Ø´Ú© وشبہ Ú©ÛŒ کوئی گنجائش نہیں ہے ØŒ اس لئے کہ فارس Ú©Û’ علماء وصلحاء میں جتنے محدثین وفقہاء گزرے ہیں اُن میں امام اعظم Ù†Û’ جو بلند مقام پایا ہے اُس مقام تک کوئی اور نہیں پہنچے Û”

 Ø§Ø¦Ù…ہ اربعہ میں حضرت امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ú©Ùˆ یہ فضیلت وسربلندی حاصل ہے کہ آپ Ù†Û’ صرف ایک واسطہ سے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علم حاصل کیا ØŒ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی علیہم  Ø³Û’ ملاقات Ú©ÛŒ اور اُن سے بعض احادیث شریفہ براہ راست سننے کا شرف پایا۔

 Ù…فتی صاحب قبلہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ جو امام مذہب ØŒ بلند پایہ فقیہ اور عظیم مجتہد ہیں آپ ہی Ú©Û’ تلمیذ خاص امام محمد بن حسن رحمۃ اللہ علیہ سے شرف تلمذ حاصل کیا ہے Û”

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری میں بائیس(22) احادیث ایسی ذکر کی ہیں جن میں امام بخاری اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان صرف تین واسطے ہیں ، اوران میں سے بیس(20) احادیث شریفہ کی سندوں میں امام بخاری کے اساتذہ حنفی محدثین کرام ہیں جو امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے خاص شاگرد وفیض یافتگان ہیں۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª Ù…Ú©ÛŒ بن ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ  Ø¨Ú¾ÛŒ حنفی محدث ہیں ØŒ جن سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ گیارہ(11) ثلاثیات Ù„ÛŒ ہیں اور امام ابوعاصم ضحاک سے Ú†Ú¾(6) ثلاثیات اور امام محمدبن عبداللہ سے تین(3) ثلاثیات روایت Ú©ÛŒ ہیں۔ گویا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ اپنے اساتذہ Ú©Û’  Ø§Ù…ام اعظم رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ مقلدو حنفی ہونے پر نازکیاہے ۔اگر ان Ú©Ùˆ چھوڑدیا جائے تو مکمل بخاری شریف میں صرف دو ثلاثیات باقی رہینگی۔

      Ù„کچر Ú©Û’ اختتام پر ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیراہتمام منعقدہ سمرکلاسس میں تعلیم پانے والے طلبہ Ú©Ùˆ بدست حضرت ضیاء ملت دامت برکاتہم اسلامی اور کمپیوٹر کورسس Ú©Û’ اسناد عطا کئے گئے Û”

مفتی صاحب Ú©Û’ لکچر سے قبل مولانا خالد علی قادری  ØµØ§Ø­Ø¨ استاذ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©ÛŒ کارکردی پر مختصر روشنی ڈالی اور AHIRCÚ©Û’ زیراہتمام عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہونے والے سمر کورسس Ú©Û’ بارے میں کہا کہ سنٹر Ú©Û’ ذریعہ ایسے کورسس ڈیزائن کئے گئے کہ جہاں طلبہ Ù†Û’ عصری تعلیم حاصل Ú©ÛŒ وہیں دینی واسلامی تعلیم سے اپنے آپ Ú©Ùˆ مزین وآراستہ کیا۔

     علماء ،خطباء Ùˆ ائمہ Ú©Û’ علاوہ دیگر معززین اور سامعین Ú©ÛŒ کثیر تعداد Ù†Û’ محفل میں شرکت کی۔سلام ودعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔ مولانا حافظ محمد رفیع الدین صاحب استاذ دارالعلوم النعمانیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔

 

www.ziaislamic.com