 دین اسلام صبح قیامت تک باقی رہنے والا ہے،لہذاچمنستان اسلام کی آبیاری کے لئے اللہ تعالی ہردور میں چند ایسے نفوس قدسیہ کو وجود بخشتا ہے جو احکام اسلام کے محافظ اور قوانین شریعت کے پاسباں ہوتے ہیں ،انہی باعظمت وباکمال شخصیات میں بے مثال شان والی ہستی سید الاولیاء حضرت عبد القادر جیلانی غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ ہیں،آپ نے اپنی تمام توانائیوں کو تحفظ اسلام اور اعلاء کلمۃ الحق کے لئے صرف فرمادیا،اپنی زندگی کا ہر لمحہ فروغ دین اور اصلاح امت کے لئے وقف فرمادیا۔آپ ہر وقت اللہ کے دربار میں متوجہ رہا کرتے ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع و پیروی اور شریعت کا آپ پر اس قدر غلبہ ہوتا کہ خلاف شرع کوئی کام نہ فرماتے ، سفر وحضر ،خلوت وجلوت،بزم ورزم میں کبھی کوئی سنت ومستحب عمل ترک نہ فرماتے،ہمیشہ مشتبہ امور سے گریز فرماتے ،ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا،چند روز گزرنے کے بعد اس نے رخصت کی اجازت مانگی اور عرض کیا کہ میں آپ کی کرامات سے متعلق سنا تھا ،لیکن حالیہ قیام کے دوران میں نے کوئی کرامت نہیں دیکھی،حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا:کیا تم نے اس دوران مجھے کوئی خلاف شریعت کام کرتے دیکھا،فرائض وواجبات،سنن ونوافل ترک کرتے دیکھا؟اس شخص نے عرض کیا:نہیں،تب آپ نے فرمایا:شریعت پر استقامت ہی بڑی کرامت ہے۔ 
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">AHIRC<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">تاڑبن حیدرآباد میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی تعلیمات سے متعلق کہا کہ آپ نے امت مسلمہ کو خصائل رذیلہ وعادات مذمومہ سے بالکلیہ طور پر گریز کرنے اور اخلاق حسنہ،خصائل حمیدہ اور برگزیدہ صفات اپنانے کی تلقین فرمائی،آپ نے کثرت نوافل ،اصلاح باطن و صفائی قلب ،تفقہ فی الدین اور اپنے آپ کو تقوی سے آراستہ کرنے کی تعلیم دی۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">آپ نے فرمایا کہ منکرات ومنہیات سے رُکے رہنا عوام کا تقوی ہے اور اس کے ساتھ مشتبہ چیزوں سے بچتے رہنا خواص کا تقوی ہے،آپ نے ظاہر وباطن دونوں کو پاکیزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب قبلہ نے کہا کہ حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے حرص وطمع سے پرہیز کرنے کی تعلیم دی،آپ نے فرمایا:لفظ’’طمع‘‘بے نقط اور خالی ہے، ایسے ہی طمع وحرص کرنے والا بھی خالی اور نعمت سے محروم رہتا ہے۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سلسلۂ کلام جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات کے حوالہ سے کہا کہ انسان کو ہمیشہ راضی بقضاء رہنا چاہئے ، بندۂ مؤمن احکام الہی کے سامنے چوں و چرا نہیں کرتا ،کیا اور کیوں نہیں پوچھتا بلکہ تمام احکام کی بابت سر تسلیم خم کرتا ہے اور ان کی بجاآوری میں مصروف ہوجاتا ہے ۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا:مصیبت وآزمائش کے وقت صبر کرنا ہی بڑی شجاعت ہے،حضرت نے فرمایا کہ لوگ تنگی وآزمائش کے وقت جزع فزع کرتے ہیں او راحت وآسودگی میں شکر نہیں کرتے ،مصیبتوں پر صبر کرنا چاہئیے۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے،ہمیشہ اصلاح نفس کی فکر کرنی چاہئیے ،جب نفس کا خلاف کیا جائے اور اس پر مکمل کنٹرول کرلیا جائے تب یہی نفس امارہ، نفس مطمئنہ ہوجاتا ہے ،جو خیر کی طرف لیجاتا ہے؛ جس طرح پنجرہ کی قدر وقیمت پرندہ سے ہے اسی طرح جسم کی قدر وقیمت قلب سے ہے ،اگر وہ سدھرجائے تو سارا جسم سدھر جاتا ہے۔<o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مولانا حافظ سید واحد علی قادری صاحب حفظہ اللہ استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ جس طرح روحانی اعتبار سے بلند مقام پر فائز ہیں اسی طرح علمی اعتبار سے بھی عالی مقام رکھتے ہیں،آپ علم تفسیر‘علم حدیث‘علم فقہ اور دیگر علوم عالیہ وآلیہ میں مہارت تامہ رکھتے ہیں،آپ کی زندگی کا یہ گوشہ بجائے خود مسلمانوں کے لئے پیغام ہے کہ اسلامی علوم سے انہیں کامل وابستگی رکھنی چاہئیے۔<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""><o:p></o:p>
<span lang="AR-SA" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> <span style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">www.ziaislamic.com<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""><o:p></o:p>