قرآن کریم ایسا جامع اور کامل کلام ہے جس کے ہر ہر حرف میں انسانیت کے لئے ہدایت ہے،قرآن کریم اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات ستودہ صفات کو سراپا رحمت قرار دیا ہے،سورۃالانبیاء کی آیت نمبر"107" میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے؛
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ -<o:p></o:p>

ترجمہ:اے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہم نے آپ کو سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجاہے -<o:p></o:p>

اور سورۂ توبہ کی آیت نمبر"128"میں ارشاد ہے؛<o:p></o:p>

بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ -<o:p></o:p>

ترجمہ:رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم مومنوں کے لئے نہایت شفیق بے حد رحم فرمانے والے ہیں-<o:p></o:p>

اللہ تعالی نے سورۂ توبہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو "بے حد رحم فرمانے والے"کہا اور سورۂ انبیاء میں آپ کو عالمین کے لئےسراپا رحمت قرار دیا،کیونکہ "مہربانی کرنا "صفت ہےاور صفت میں کبھی تغیر آسکتا ہے اور کبھی وہ ختم ہوسکتی ہے،اسی لئے اللہ تعالی نے آپ کو جہاں "مہربانی فرمانے والے"کہا وہیں آپ کو سراپا رحمت بھی فرمایاکیونکہ آپ کی شان رحمت کے جلوے ہمیشہ آشکار ہوتے رہتے ہیں،آپ کی ذات اقدس سے کبھی رحمت دور نہيں ہوتی-<o:p></o:p>

سورۂ انبیاء کی آیت نمبر "107"میں اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کومطلق،رحمت فرمایا ہے،اسی لئے آپ کی ذات اقدس ولادت باسعادت اوراعلان نبوت سے قبل بھی رحمت ہے اور وصال اقدس کے بعد بھی-<o:p></o:p>

جب شیرخوار بچہ روتاہے تو ماں اسے دودھ پلاکر سلاتی ہے،اور مسلسل اس کی نگرانی کرتی ہے، " دودھ پلانا"یہ ماں کی شفقت اور تربیت ہے،بچہ کو "آرام سے سلانا"یہ ماں کی رحمت ہے،اور "بچہ کی نگرانی کرنا"یہ ماں کی محبت ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رحمت تو سارے جہانوں کے لئےہے لیکن مؤمن ومطیع کے لئے آپ کی رحمت بھی ہے اور محبت بھی،لہذا آپ کے چاہنے والے آپ کی رحمت سے بھی مالامال رہتےہیں اور ہمیشہ آپ کی نگاہ لطف وعنایت میں بھی رہتے ہیں-<o:p></o:p>

رحمت پانے والا مہربانی کرنے والے کا محتاج ہوتا ہےاور مہربانی کرنے والابااختیار ہوتا ہے ،اللہ تعالی نے جب آپ کو رحمت للعالمین بنایا ہےتوعالمین بھی آپ کے محتاج ہیں،صحیح بخاری شریف میں حدیث مبارک ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:<o:p></o:p>

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَخَازِنٌ ، وَاللَّهُ يُعْطِى.<o:p></o:p>

بیشک میں ہی تقسیم کرنے والا اور صاحب خزانہ ہوں اور اللہ تعالی عطافرماتاہے-(صحیح بخاری،ج:1،ص:439)<o:p></o:p>

مہربانی اسی وقت کی جاسکتی ہے جبکہ جس پر مہربانی کی جارہی ہے ،مہربانی کرنے والااس کی زبان کو جانتاہو،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سارے عالموں کے لئے رحمت ہیں توآپ سارے عالموں کی زبانیں بھی جانتے ہیں،خصائص کبری میں روایت ہے کہ ایک صحابی نے حضور اکر م صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ ان کا اونٹ سرکش ہوگیاہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہاں تشریف لئے گئے ،اونٹ نے جیسے ہی آپ کو دیکھا،دوڑتاہواحاضرہوا اورآپ کو سجدہ کیا اور رونے لگا،حضورنے اونٹ کے مالک سے فرمایا کہ یہ اونٹ تمہاری شکایت کررہاہے،اس کے ساتھ اچھا سلوک کرو!پھر آپ نے فرمایا :کائنات کی ہر شئی جانتی اور مانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ،سوائے سرکش جن اور انسان کے(خصائص کبری،ج:2،ص:90)<o:p></o:p>

رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ظلم واستبداد ،دہشت وبربریت کے ماحول میں دنیا کو رحمت وشفقت ،الفت ومودت ،امن ومحبت کی تعلیم دی،آپ کی تعلیمات مقدسہ کی برکت سے معاشرہ امن کا گہوارہ بن گيا،جامع ترمذی شریف میں حدیث پاک ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم زمین والوں پر رحم کرو،آسمان کا مالک تم پر رحم فرمائے گا-<o:p></o:p>

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : ۔۔۔۔ ارْحَمُوا مَنْ فِى الأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِى السَّمَاءِ -(جامع ترمذی،حدیث نمبر:2049)<o:p></o:p>

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خادموں اورماتحتوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تاکید فرمائی ہے،صحیح بخاری میں حدیث شریف ہے: تمہارے بھائی ہیں جو تمہارے غلام ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو تمہارے زیر دست کیا ہے تو جس کسی کا بھائی اس کے زیر دست ہو وہ اس کو ان چیزوں میں سے کھلائے جس سے وہ کھاتا ہے اور ان کپڑوں میں سے پہنائے جو وہ پہنتا ہے اور تم ان پر طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو ۔ اگر ان پر زیادہ بوجھ ڈالتے ہو تو تم ان کی مدد کرو ۔ <o:p></o:p>

إِخْوَانُكُمْ خَوَلُكُمْ ، جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ ، وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ ، فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ . (صحیح بخاری،حدیث نمبر:30) <o:p></o:p>

از: مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ <o:p></o:p>

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر- www.ziaislamic.com<o:p></o:p>

<o:p> </o:p>