 حیاء انسان کا انمول زیور اور لاقیمت جوہر ہے،حیاء وہ صفت ہے جو انسان کو جانور سے ممتاز کرتی ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حیاء کو ایمان کی عظیم شاخ قرار دیا ہے۔بے حیائی معاشرہ کو زہر آلود کردیتی ہے،بے حیائی کے سبب فتنہ وفساد اور نت نئی بیماریاں جنم لیتے ہیں۔ قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بے حیائیوں سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے،ارشاد الہی ہے:اے نبی!آپ فرمادیجے کہ بیشک میرے رب نے ظاہر اور پوشیدہ تمام بے حیائیوں کو حرام کردیا ہے۔(سورۃ الاعراف33) 
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">نوجوان‘ملت کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہوتے ہیں،نوخیز نسل جب ابھرتی ہے تو قوم میں انقلاب آتا ہے،قرآن کریم میں بطور خاص نوجوانوں کا تذکرہ کیا گیا،اصحاب کہف جنہوں نے ایمان وعقیدہ کی حفاظت کی خاطر سب کچھ چھوڑکر ایک غار میں پناہ لی تھی،اور استقامت کا ایک عظیم نمونہ بنے رہے،ان نوجوانوں کا سورۂ کہف میں بیان آیا ہے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> اسلام دشمن طاقتیں اسلام کو مٹانے کی ناپاک کوششیں کررہے ہیں،مسلمانوں کے اخلاق وکردار کو تباہ وتاراج کرنے اور انہیں دین سے دورکرنے کے لئے منظم طور پر کئی ادارے سرگرم ہیں، صیہونی اور سامراجی طاقتوں نے بڑے غور وخوض کے بعد یہ طئے کیا کہ اگر مسلمانوں کو برباد کرنا ہوتو انہیں شراب نوشی اور گانے بجانے میں مصروف کردیا جائے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">بڑے پیمانے پر تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں اور اسلامی تعلیم کے عنوان پر اسلام کے تیئں شکوک وشبہات پیدا کئے جارہے ہیں اور احکام اسلام پر اعتراضات کرکے نئی نسل کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بے حیائی کے دروازے کھول دئے گئے،مخلوط تعلیم کا نظم رکھا گیا اور فحش لٹریچر کو اتنا عام کیا گیا کہ انسان نفس پرستی میں اسلامی احکام کو پس پشت ڈالنے لگا،بے حیائی اس قدر عام کردی گئی کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کے قطع نظر ایک عدد صابن بھی بغیر نیم عریاں تصویر کے بازار میں فروخت نہیں کیا جاتا۔ والدین ،سرپرست ،عمائدین ودانشوران ‘نوخیز نسل کو بے دینی سے بچانے کے لئے متحرک ہوجائیں۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر<o:p></o:p>