اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے انتہاء رفعتیں اور بے پناہ بلندیاں عطا فرمائیں ،آپ کی ذات ستودہ صفات کو صورت وسیرت ہر لحاظ سے بے مثل وبے مثال بنایا اور تمام کمالات وخوبیوں کو آپ پرختم کیا،کائنات ارضی وسماوی میں کوئی آپ کا مثل وہمسر نہیں،بعد از خدا‘آپ ہی کی ذات بزرگ ہے،آپ کا نام مبارک ہی آپ کی عظمت شان پر دلالت کرتا ہے کیونکہ اسم’’محمد‘‘صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معنی ہی یہ ہے کہ’’وہ ذات جو تمام خوبیوں کی مالک اور ہر عیب ونقص سے پاک ہو‘‘ 
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">اسی کی ترجمانی حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خدمت نبوی میں اپنے اشعار میں کی:<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ جیسا حسین میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا او رآپ جیسا حسن وجمال والا کسی خاتون کو تولدہی نہیں ہوا۔آپ ہرعیب وآلائش سے پاک پیداکئے گئے گویا آپ کو اسی شان کے ساتھ پیداکیاگیا جیسا آپ چاہتے تھے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">کے زیر اہتمام ہفتہ واری توسیعی لکچر میں فرمایا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بے مثل وبے مثال ہونا ایک مسلّم اور حقیقت پر مبنی عقیدہ ہے،اس پر قرآنی آیت شاہد عدل اور احادیث صحیحہ بھی ناطق بہ حق ہیں۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب قبلہ نے سورۂ بقرہ کی آیت نمبر(23)کے حوالہ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثل وبے نظیر ہونے کو ثابت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جہانوں میں کوئی ایساوجود ہی نہیں جو آپ کا رول ادا کرسکے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">متعدد صحابۂ کرام سے منقول ہے ،انہوں نے کہا کہ’’ہم نے آپ جیسانہ آپ سے پہلے دیکھا نہ آپ کے بعد‘‘(صحیح بخاری)<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">دوران خطاب مفتی صاحب نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت گری ناممکن ہے،کائنات چاہ کربھی آپ کے کردار کو صورت میں پیش نہیں کرسکتی۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">شیطان طاقت وقوت والی مخلوق ہے،وہ پل بھر میں مشرق سے مغرب پہنچ سکتا ہے،انسان کے جسم میں اس کے خون کے ساتھ دوڑسکتاہے،وہ کسی بھی شکل وصورت کو اختیار کرسکتا ہے لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تمثّل ہرگز اختیار نہیں کرسکتا،ارشاد نبوی ہے:جس کسی نے مجھے خواب میں دیکھا‘بالیقیں اس نے مجھے ہی دیکھا،کیونکہ شیطان ہرگز میری شکل اختیار نہیں کرسکتا۔(صحیح بخاری۔110)<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">اظہار رائے کے حوالہ سے آئے دن قرآن و صاحب قرآن پر رکیک حملے کئے جارہے ہیں،انتہاء یہ کہ آپ کے پاکیزہ کردار کو فلمایا گیا،اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا،جس پاک باز ہستی نے کائنات کو زیور حیاء سے آراستہ کیا ان کی جانب بے حیائی کو منسوب کیا گیا،عدل وانصاف کے پاسبانوں پر جور وجفاکا الزام لگایا گیا اور احکام اسلام پر اہانت آمیز جملے کسے گئے حالانکہ اقوام متحدہ کے منظور شدہ دستور میں احترام مذاہب کو بہرطور ملحوظ رکھاگیا اور کسی بھی مذہب کی توہین کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">انہوں نےفرمایا کہ اگر کوئی امریکہ میں عیسائی مذہب کی توہین کرتا ہے تو اس پر فوراًقانونی گرفت ہوتی ہے پھر اسلام کی توہین اور شان رسالت میں گستاخیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی؟جبکہ ان بد باطن اور کور مغز افراد کی گستاخیوں نے ساری دنیا کے ایک چوتھائی(4/1)سے زائد افراد کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب نے فرمایا کہ ہر صاحب ایمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میں اپنی بساط کے مطابق ہر ممکنہ اقدام کرے،مسلمان‘عظمت توحید ورسالت کی بنیاد پر متحد ہوجائیں اورحکمت عملی کے ساتھ منظم انداز میں انفرادی واجتماعی طور پر اسلام کا دفاع کریں،اپنی صفوں سے انتشار کو یکسر ختم کردیں کیونکہ یہ انتشار باطل کے عزائم کو حوصلہ دے رہا ہے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">عالمی مسلم قائدین وارباب اقتدار کو چاہئے کہ اقوام متحدہ میں مذہبی شخصیات کی توہین کو ممنوع قرار دینے کا مطالبہ کریں تاکہ یہ عالمی طور پر جرم قرار پائے،اس سلسلہ میں تمام قومی وبین الاقوامی تنظیمیں اور مسلّم شخصیتیں اپنے رسوخ کا بھر پور استعمال کریں۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">اعداء دین‘عظمت رسالت کے خلاف جن ذرائع کا استعمال کررہے ہیں،مسلمان ان ہی وسائل سے نبی رحمت کے کردار اور آپ کے اسوۂ حسنہ کو پیش کرے،آپ کی مقدس تعلیمات کا درس دیں،اور عملی طور پر بھی اس کا مظہر بن جائیں!<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">آج اسلام دشمن طاقتیں تاریخ و سیرت پڑھ کر اسے منفی انداز میں پیش کررہی ہیں،مسلمان سیرت طیبہ کا مطالعہ کرتے ہوئے اسے حقیقی انداز میں پیش کریں،بعید نہیں کہ دشمنان دین کی نسلیں بھی اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرلیں ؂ <o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">پاسباں مل گئے کعبہ کو صنم خانہ سے<o:p></o:p>
<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">www.ziaislamic.com<o:p></o:p>