<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family: "Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> اہل اسلام اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم وتکریم نہایت درجہ کرتے ہیں ، آپ کی شان میں کسی طرح کی ادنی سی گستاخی ان کے لئے ناقابل برداشت ہے ، صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صحابہ کرام کا وہ سلیقہ ادب مسلمانوں کے پیش نظر ہے ، جس احترام وتقدس کی دنیا میں نظیر نہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ناک شریف صاف کرتے تو ناک شریف کا مبارک پانی صحابہ کرام میں سے کسی کے ہاتھ میں ہی آتا، تو وہ اس سے اپنا چہرہ اور جلد مل لیتے ، جب آپ اُنہیں حکم فرماتے تو وہ حکم کی تعمیل کے لئے جھپٹتے ، جب وضو فرماتے تو ایسا معلوم ہوتاکہ وضو کے استعمال کئے ہوئے پانی کے حصول کے لئے باہم جھگڑیں گے ، جب گفتگو فرماتے تو خدمت اقدس میں آوازیں پست کرلیتے ، آپ کی عظمت کی وجہ سے وہ حضرات آپ کو آنکھ بھر کر نہیں دیکھ پاتے ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">ان حقائق کا اظہار مولٰنا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد میں لکچر کے دوران فرمایا ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> دوران خطاب مفتی صاحب قبلہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں کہا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ، آپ کی تعظیم وتوقیر مسلمانوں کا ایمان ہے ، آپ کی صورت وسیرت بے مثال ہے ، اخلاق وکردار لاجواب ہے ، شمائلِ مبارکہ وسراپائے اقدس بے نظیر ہیں ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> صحیح بخاری کی روایت کے مطابق صحابہ کرام علیھم الرضوان جیسی پاکیزہ ہستیوں نے یک زبان ہوکر عرض کیا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!ہم سب مل کر آپ کی کسی ایک حالت کی طرح نہیں ہوسکتے ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب قبلہ نے مزید فرمایا کہ اس گستاخانہ فلم کی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مسلمانوں کو شدید روحانی تکلیف پہنچی ہے، اس فلم کے ذریعہ بدبخت گستاخوں نے احترام وتقدس کے حدود پامال کئے ، تہذیب وشائستگی کے دائرہ کو چاک کیا ، بدتمیزی وبے حیائی کا طوفان بپا کیا ، بداخلاقی وبدکرداری کی انتہا کو پہنچ گئے ، چودہ صدیوں سے دیگر مذاہب کے رہنماوں نے جن کی ہرآئنہ تعریف کرکے خراج پیش کیا؛ان کی توہین کرنے کی اجازت کوئی سنجیدہ ودانشور شخص نہیں دے سکتا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> اظہارِ رائے کی آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مذہبی شخصیتوں کی توہین کی جائے، ان کے احترام کو پامال کیا جائے، احترامِ مذاہب اور اظہارِ رائے کی آزادی کے درمیان ٹکراو نہیں بلکہ توازن ہونا چاہئے ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">آپ نے فرمایا کہ کسی کی توہین آمیز حرکت سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ورفعت میں کچھ بھی کمی نہیں آتی ، تاہم مسلمانوں کو اس گستاخی کا اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پُر امن جواب دینا چاہئے ، اس کے لئے مسلمان زبان وقلم ، اثرورسوخ ، ہر ذریعہ کو بروئے کار لائیں ، پرنٹ میڈیا والکٹرانک میڈیا کا استعمال کریں اور عملی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کریں ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> ہم مسلمان اس بات کا سختی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس توہین آمیز وگستاخانہ فلم کو گوگل ، یوٹیوب اور دیگر تمام ویب سائٹس سے عالمی طور پر مستقل حذف کردیا جائے ، اس کے ہر چھوٹے بڑے کلپس (<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">Clips<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">)اور تصاویر (<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">Images<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">)کو بلاک(<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">Block<span lang="ER" style="font-size:22.0pt; font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">) کیا جائے اور فلمسازی میں حصہ لینے والے تمامافراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""> <span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">www.ziaislamic.com<o:p></o:p>