 حضرت مولائے کائنات سیدنا علی مرتضی رضی اللہ عنہ جامع علوم وکمالات اورصاحب خصائص وامتیازات ہیں،آپ کی علمی جلالت ،بصارت وبصیرت،فقاہت وذکاوت مسلم الثبوت ہے۔آپ کو قرآن کریم کا خصوصی علم عطا کیا گیا تھا،آپ آیات قرآنیہ کے حقائق ومعارف،اسرار ورموز سے مکمل واقف تھے،قرآنی کلمات کے معانی کو بھی جانتے تھے اور مراد ربانی کو بھی،آپ نے براہ راست حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے علوم ومعارف حاصل کئے ہیں،آپ علم وحکمت کے وہ بحر ذخار ہیں جس کی گہرائی اور گیرائی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان فیض ترجمان سے ہونے والا اعلان آپ کی علمی جلالت پر شاہد عدل ہے،آپ نے ارشاد فرمایا:میں علم وحکمت کا گھر ہوں اور علی (رضی اللہ عنہ)اس کا دروازہ ہیں۔(جامع ترمذی شریف)۔ 
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">ان حقائق کا اظہار مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ نے ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام مسجد ابو الحسنات پھول باغ جہاں نماحیدرآباد میں منعقدہ ہفتہ واری توسیعی لکچر میں کیا۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا  کہ مرکز علم وحکمت تک پہنچنے کے لئے حضرت علی واسطہ اور وسیلہ ہیں،اور شرفاء کا طریقہ ہے کہ جب وہ گھر میں داخل ہوتے ہیں تو دروازہ سے داخل ہوتے ہیں۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب نے فرمایا کہ سورۂ علق کی ابتدائی پانچ آیات میں دو مرتبہ پڑھنے اور دو مرتبہ پڑھانے کا ذکر ہے۔<o:p></o:p>
’’علم بالقلم‘‘<span lang="ER" style="font-size: 22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سے علم ظاہر اور’’علم الانسان مالم یعلم‘‘<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سے علم باطن کی طرف اشا رہ ہے۔اللہ تعالی نے حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ کو دونوں علوم میں درجۂ کمال عطا فرمایا،علوم ظاہر وباطن ہر دو میں آپ امامت کا درجہ رکھتے ہیں۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم میں سب سے بہتر اور صحیح فیصلہ کرنے والے"علی"ہیں۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">مفتی صاحب قبلہ نے تاریخ الخلفاء کے حوالہ سے کہا کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کو قاضی بناکر یمن روانہ فرمایا،آپ نے عرض کیا کہ امور قضائت کا مجھے تجربہ نہیں ہے،تو حضور نے اپنا دست اقدس ان کے سینہ پر رکھ کر دعا کی:اے اللہ!ان کی زبان سے حق جاری کر،اور ان کے قلب کو ہدایت کا مرکز بنادے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :اس کے بعد مجھے فیصلہ کرنے میں کبھی دقت نہیں ہوئی۔عجیب وغریب،دقیق مسائل آپ کے سامنے پیش کئے جاتے اور آپ بہ آسانی ان کا حل بیان فرمادیتے۔ایک مرتبہ آپ کی خد مت میں مسئلہ پیش کیا گیا کہ ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ایک کو لڑکا تولد ہوا اور دوسری کو لڑکی ،تا ریکی کے سبب معا ملہ مشتبہ ہو گیا کہ لڑکا کس کا ہے اور لڑکی کس کی ،دونوںمیں سے ہر ایک لڑکے کی ماں ہونے کا دعوی کرنے لگی ،جب مقدمہ ح۔ضرت علی کی خد مت میں پیش کیا گیا توآپ نے فر ما یا کہ دونوں عورتوں کا تھو ڑاتھوڑادودھ ایک ہی مقدار میں الگ الگ وزن کیا جا ئے ،جس کا دودھ مقدار میں برابر ہوتے ہوئے دوسرے سے زیادہ وزنی ہو لڑکا اسی کا ہے ۔فیصلہ کے بعد لوگوں نے دریافت کیا کہ آپ نے مسئلہ کا حل کہاں سے نکا لا ؟آپ نے فرمایا کہ قر آن کریم سے ،اللہ تعالی نے وراثت میں مرد کے لئے عو رت کے بالمقابل دوگناحصہ مقررکیا ہے ؛اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔’’للذکرمثل حظ الانثیین ‘‘اللہ نے جب مال میں اس کے لئے دو گناحصہ رکھا ہے تودودھ میں بھی مقدارکی یکسانیت کے با وجود دو گنا حصہ رہے گا ؛مفتی صاحب نے کہا کہ اس سے قبل یہ دریافت نہیں ہواتھا کہ لڑکے اور لڑکی کے لحاظ سے دودہ میں تفا وت ہوتا ہے ؛حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی کتاب ازالۃ الخفاء میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ فرمایا:لوگو!قرآن کریم سے متعلق مجھ سے جو پوچھنا چاہتے ہو پوچھ لو!قرآن کریم کی ہرآیت سے متعلق میں جانتا ہوں کہ کونسی آیت رات میں نازل ہوئی اور کونسی دن میں،کس آیت کریمہ کے نزول کے وقت حضور ہموار راستہ پر چل رہے تھے اور کس وقت پہاڑ سے گزر رہے تھے۔<o:p></o:p>
<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">AHIRC<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی تربیتی کورس کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کے دست مبارک سے اسنادات عطا کئے گئے۔<o:p></o:p>
<span lang="ER" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا،مولانا حافظ سید احمد غوری استاذ جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔<o:p></o:p>
<span style="font-size: 22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0"">www.ziaislamic.com<span dir="LTR" style="font-size:22.0pt;font-family:"Alvi Nastaleeq v1\.0\.0""><o:p></o:p>